🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیاہے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت چار مارچ کو ہوگی الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دئیے گئے جبکہ اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا.
پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے اس سے قبل 11 فروری کو بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے کبھی معافی نہیں مانگیں گے، معافی مانگنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے لیے کچھ نہیں مانگ رہے، وہ ایک عام آدمی کے طور پر انصاف کا تقاضا کر رہے ہیں وہ جمہوریت کے لیے سب کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں اس لیے باقی لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے موقف سے تھوڑا پیچھے ہٹیں. انہوں نے کہا کہ میں نے آرمی چیف سے ملاقات عمران خان کی اجازت سے کی تھی آرمی چیف سے دوسری ملاقات ابھی شیڈول میں نہیں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ڈسپلن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں.
مشہور خبریں۔
چین نے تائیوان کے ارد گرد 15 جنگی طیارے بھیجے
🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو چینی فوج نے تائیوان کے گرد پانچ جنگی
اگست
پیرس پولیس کا مظاہرین پر تشدد
🗓️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی پولیس نے اس ملک کے دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے
اکتوبر
چین کے خلاف امریکا کی نئی جنگ، بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا
🗓️ 17 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے چین کے خلاف نئی جنگ کا آغاز
جون
آئرلینڈ کے لوگوں کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے لوگوں نے فلسطین کی حامیت میں غزہ کے لوگوں
دسمبر
عمران خان کا جوڈیشل کمیشن قائم نہ کرنے پر حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
🗓️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے
جنوری
عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا: گورنرپنجاب
🗓️ 21 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پنجاب گورنر چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اتحادیوں
فروری
کیا بانی پی ٹی آئی کو فوجی جیل میں بھی بھیجا جا سکتا ہے؟
🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: عمران خان نے پیر کے روز اعتراف کیا کہ انہوں
جولائی
اذان سمیع خان اور صنم سعید کا ’ہم دم‘ ریلیز
🗓️ 8 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار اذان سمیع خان کا نیا گانا ’ہم
جنوری