?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے اسپیکر کی عدم موجودگی کے باوجود اسپیکر آفس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس کل کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک پر اجلاس میں خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کل اپنے ہاتھوں سے استعفے تحریر کریں گے۔عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے ارکان کو آئندہ کی حکمت عملی بارے آگاہ کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا کہتے ہیں وہ بھاگ جاتے ہیں۔کل ہمارے ارکان کا اجلاس کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
ہم تو اسعتفوں کی تصدیق کے لیے جائیں گے۔قبل ازیں پی ٹی آئی کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکرکی بیرون ملک روانگی کی مذمت کی گئی ۔عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی اسپیکر سے منظوری کی حکمت عملی پرغورکیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 8 ماہ پہلے تک ملک معاشی طورپرمستحکم اور دہشت گری ختم ہوچکی تھی، اب پھر سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فی صد اضافہ ہوا ہے، بیرونی اشاروں پربرپا کی گئی سازش کےنتائج سے پہلےہی خبردارکیا تھا، مسلط شدہ کرپٹ نااہل حکمران قوم کو حادثات کی جانب دھکیل رہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اراکین کے استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکر کی بیرون ملک دورے پر روانگی کی مذمت کی گئی اورکہا گیا کہ اسپیکرکا جانبدارانہ کردار اور حکومت سے ملی بھگت پارلیمان کی توہین ہے۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کو زرداری کے سیاسی نابالغ فرزند کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ حماقت ہے،قوم سوال پوچھ رہی ہےکہ معیشت کی تباہی کے بعد کس کے اشاروں پر داخلی انتشار کو ہوا دی جارہی ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب تیل کی پیداوار کم کرکے امریکہ سے دور رہنے کا خواہاں: رائے الیوم
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:اوپیک کے کچھ ممبران نے کل اعلان کیا کہ وہ اپنی
اپریل
احسن اقبال کا اسد عمر کو خط
?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وفاقی وزیر منصوبہ
اپریل
اٹلی میں اسلام مخالف سیاست عروج پر
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اٹلی کے مونفالکون شہر کے مسلمان مقامی حکام کے فیصلے
مئی
صیہونیوں کو حزب اللہ کا انتباہ
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے وفادار دھڑے کے
جنوری
حکومت کا تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
?️ 30 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے تارکین وطن کی اسمگلنگ
جنوری
پاکستان کی صنعتوں میں طویل مدتی منصوبہ بندی کی کمی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں
مئی
صبا قمر کا سانحہ مری پر دکھ کا ظہار
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
جنوری
شبلی فراز کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم بیان
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فرازنے اسلام آباد کے بلدیاتی
جنوری