?️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے کابل کیلئے معمول کا فلائٹ آپریشن شروع نہ کرنے کا فیصلہ مسافروں کی کم تعداد کے باعث کیا ہے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی آج(بدھ کو) کوئی پرواز کابل نہیں جائے گی، چارٹرڈ پرواز بھی مطلوبہ تعداد نہ ہونے کے باعث نہیں چلائی جارہی۔
انہوں نے بتایا کہ کابل کیلئے صرف خصوصی پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پہلی پرواز 13 ستمبر کو مسافروں کو لے کر کابل گئی اور وہاں سے مسافروں کو واپس لائی تھی۔
افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے6249 کابل کے مقامی وقت کے مطابق 9:45 پر پہنچی۔ اس سلسلے میں کابل ائیرپورٹ کے لیے افغان سول ایوایشن اور مقامی پی آئی اے عملےکے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ افغانستان میں پاکستان کے سفیر جناب منصور احمد ودیگر سفارتی عملے نے بھی کاوشیں کیں۔ تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پروازہینڈل کی جبلہ کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔
پی آئی اے کا عملہ بین القوامی صحافیوں کو کابل لے کر گیا۔ عالمی بینک اور بین القوامی خبر رساں اداروں کی ٹیم کو واپس لے کر آیا تھا۔ کابل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلی بین القوامی مسافر پرواز تھی۔ اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان میں خیر سگالی کو فروغ دینا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کو مضبوط کرنا ہے۔ ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور پوری دنیا کے لیے یہ آپریشن بہت اہم ہے ، سب ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ امید ہے کہ جلد مکمل طور پر آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی اخبارات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کی عکاسی،ایران ہرگز امریکہ کے سامنے نہیں جھکے گا
?️ 24 ستمبر 2025پاکستانی اخبارات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کی عکاسی،ایران ہرگز
ستمبر
سویڈن ؟ سویڈن ؟ سویڈن ؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے اتوار کو اس تنظیم میں سویڈن کے
جولائی
ٹرمپ کی دنیا میں ترکی کا مقام کیا ہے؟
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: جس دن سے ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار ریاستہائے متحدہ کے
اپریل
صیہونی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کے سامنے ناکام؛صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے ایران کے جدید میزائلوں کے سامنے
جون
علاقائی ممالک کے ساتھ ایران کے بحری اتحاد پر امریکہ کی تشویش
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:ایران اور مغربی ایشیائی خطے کے ممالک کے درمیان بحری اتحاد
جون
امریکہ کی اقوامِ متحدہ میں غزہ پر دو سالہ بین الاقوامی حکومت کی تجویز
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے چند ارکان کو
نومبر
پیوٹن توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے: شلٹز
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: جرمن وزیر اعظم اولاف شولٹز نے اتوار کو دعویٰ کیا
جولائی
امریکہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا چین مخالف منصوبہ
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سربراہان نے بحرالکاہل میں چین کی
مارچ