پی آئی اے کے تمام  بینک اکاؤنٹس منجمد

پی آئی اے کے تمام  بینک اکاؤنٹس منجمد

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)  پی آئی اے کو ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ۔فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے قومی ایرلائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ  ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اےکے بینکس اکاونٹ منجمد کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پچھلے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کرائی ، قومی ایئرلائن نے دو سال سے فیڈرل ایکسائز کے 4.50 ارب روپے ادا کرنے تھے ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں جن سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے اب تک ریکوری کی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے ۔

ترجمان پی آئی اے  نے ایف بی آر کے فیصلے کو پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ مطلوب ٹیکس کی رقم 2016 سے2020 تک کی ہے، وفاقی کابینہ کا پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل کے مکمل ہونے تک 2016 سے لے کر 2020 تک کی رقم منجمد رکھنے کا فیصلہ موجود ہے۔

ترجمان کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے متضاد ایف بی آر کا اکاونٹ منجمد کرنے کا فیصلہ پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی پرچم بردار ادارے کی بین القوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گی۔ترجمان کے مطابق 2021 کے تمام بقایا جات پہلے سے ہی جنوری 2022 میں ادا کئے جارہے ہیں، پی آئی اے کے قومی ادارے اور حکومت پاکستان کی ملکیت ہونے باوجود ایسا قدم اٹھانا نا قابل فہم ہے۔

مشہور خبریں۔

مصر میں رمضان کا موسم

🗓️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے مصری عوام کا

نیتن یاہو کے سیاسی فریب سے بن زاید مطمئن نہیں

🗓️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ

بلوچستان: اربوں روپےکے بجٹ کے باوجود اسپتالوں کی حالت بہتر نہیں ہوئی

🗓️ 6 جون 2021بلوچستان ( سچ خبریں) بلوچستان میں اسپتالوں کی صورتحال  کو مد نظر

اسرائیل امریکہ کی قیادت میں مشرق وسطی فضائی دفاعی اتحاد تشکیل دے رہا ہے: گینٹز

🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں:    اسرائیلی وزیر جنگ بینی نے آج پیر کو کہا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

🗓️ 8 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اتحاد بین المسلمین

سری لنکا کے مستعفی صدر کی وطن واپسی

🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سری لنکا کے ایک سینئر سکیورٹی عہدہ دار نے جولائی میں

امریکہ کی طرف سے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر کے ہتھیارکی فروخت کی منظوری

🗓️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:   امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر مالیت

تل ابیب کا فلسطینی قیدیوں کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم

🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:    صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گانٹز نے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے