پی آئی اے کا لاہور سے پشاور کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کے تمام  بینک اکاؤنٹس منجمد

?️

کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے سہولت کے پیش نظر  لاہور سے پشاور کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر اور جمعہ کو پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ لاہور سے پشاور پروازکے لیےاے ٹی آر طیارہ استعمال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے لاہور سے پشاور کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے لاہور سے پشاو ر کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کرےگی، پروازیں پیر اور جمعہ کو آپریٹ ہوں گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر کولاہور سے پرواز صبح11بجکر40منٹ پر پشاور روانہ ہوگی ، لاہور سے پشاور پروازکے لیےاے ٹی آر طیارہ استعمال کیا جائے گا۔

یاد رہے اس سے قبل 7 اپریل کو قومی ایئر لائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا، یہ ادارے کے لیے ایک اہم سنگ میل تھا، لاہور سے پہلی پرواز ایئر بس 320 کے ساتھ 160 مسافروں کو لے کر اسکردو پہنچی تھی۔

خیال رہے کہ 22 اگست کو سی اے اے نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسینیشن کی لازمی شرط کا اعلان کیا اور کہا 10 ستمبر 2021 سے اندرون ملک ویکسین کے بغیر سفر نہیں کیا جا سکے گا۔

مشہور خبریں۔

روس اور امریکہ ؛ ایک ہولناک فوجی تنازعہ کا منظرنامہ

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ایسے وقت میں

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، 55 روپے کی بُلند ترین سطح پر

?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے

امریکی وزیر دفاع کا اس ملک کی فوج کے بارے میں اہم اعتراف

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع نے اس ملک کی فوج کی تیاری

اسرائیل خطے میں امریکہ کا نہ ڈوبنے والا طیارہ 

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر برائے اسٹریٹجک امور درمر نے امریکہ

حریم شاہ نے مزید ویڈیوز، آڈیوز لانے کی دھمکی دے دی

?️ 8 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے  کہ بے

غزہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد میں اضافہ

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں ایک اور صحافی کی شہادت کے ساتھ

وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

بائیڈن کا امریکی عوام کے حالات زندگی کو بہتر بنانے پر زور

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک گورنرز کے اجتماع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے