🗓️
لاہور: (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف ملنے کاامکان، پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کاامکان،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے یکم مارچ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 5 روپے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کی گئی تھی جس کے بعد نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے مقرر کر دی گئی تھی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 31 پیسے کمی کی گئی تھی جس کے بعد قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کر دی گئی تھی۔حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 153 روپے 34 پیسے ہو گی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔اسی طرح مٹی کا تیل 3 روپے 53 پیسے سستا ہونے کے بعد 168 روپے 12 پیسے پر ہو گیا تھا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے آئندہ 15روز کیلئے کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پٹرول کی قیمت میں کمی پر شہری مایوس اور معمولی کمی کو مسترد کر دیاتھا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں جو50 پیسے کی کمی تھی وہ اس کی بھی زحمت نہ کرتی۔شہریوں کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی سے مہنگائی کا دباو برقرار رہے گا۔ قیمتوں میں اضافہ روپے میں اور کمی چند پیسوں میں کی جاتی تھی۔
مشہور خبریں۔
ہاآرتص نے فلسطین میں شہادتوں کی کارروائیوں کے تاریخی ریکارڈ سے خبردار کیا
🗓️ 1 اپریل 2022سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے
اپریل
سعودی عرب نے اپنا آسمان صیہونی حکومت کے طیاروں کے لیے کھولا
🗓️ 15 جولائی 2022خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے اپنے آسمان
جولائی
ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر
🗓️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ
نومبر
پاکستان، افغان تنازعہ میں شامل کسی بھی فریق سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتا: دفتر خارجہ
🗓️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام
اگست
وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر قدم رکھنے سے پہلے کیا اہم کام
🗓️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر
اکتوبر
سوشل میڈیا صارفین کا عمران پر تنقید
🗓️ 7 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ‘آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ’ عنوان کے تحت
فروری
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا شروع کردیا
🗓️ 11 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں اب
اپریل
اقوام متحدہ اسرائیل کو روکے: لبنان
🗓️ 25 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی صدر نے UNFIL کے کمانڈر کے ساتھ ملاقات میں کہا
فروری