?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا،ن لیگ کے وہم و گمان میں بھی تحریک عدم اعتماد اور 12 جماعتی مخلوط حکومت نہ تھی اور ن لیگی قیادت توالیکشن تک عمران خان حکومت قائم دیکھنا چاہتی تھی مگر اکتوبر میں عدم اعتماد مخلوط حکومت کے لیے ’خفیہ معمار‘حرکت میں آئے اور تھالی میں اقتدارسجا کر شہباز شریف کے حوالے ہوا ،ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی کامران خان نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ایک کلپ بھی شئیر کیا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ اس حکومت کو قائم رکھنا چاہیئے چاہے ہمیں اپنے 4 بندے انکے ساتھ کھڑے کرنا پڑیں، انہیں کھڑے کرکے اس حکومت کو قائم رکھنا چاہئے تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ اس حکومت نے عوام کا کیا حال کیا ہے۔
اپنے وی لاگ میں کامران خان نے کہا کہ بڑی نادیدہ قوت تھی یا کوئی زبردست مجزہ رونما ہوا کہ چند ہفتے لگے اور تمام سیاسی جماعتیں بمعہ ازلی دشمانان ، پی ٹی آئی اتحادی،اسٹیبلشمنٹ اور اعلی عدلیہ قیادت عمران خان نکالو فارمولے پر متحد نظر آئے ،حالیہ دنوں تک تو یہ متحدہ محاذ عمران خان سے فوری الیکشن مانگتا تھا لیکن اب الیکشن سے فرار مانگتا ہے لیکن فیصلہ عوام کریں گے۔
سینئر صحافی نے مزید کہا کہ باخبر پاکستانی متوقع معجزے سے باخبر تھے اکتوبر سے صدائیں بلند تھیں کہ مارچ میں عمران خان گیا ، مارچ آیا تو پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز کا ضمیر راتوں رات بیک وقت جاگا ، تمام باضمیروں کو پھر زرداری سندھ ہاؤس میں ہی قرار آیا ،حسن اتفاق اتحادیوں کے ضمیر بھی اسی وقت جاگے ، جس کے بعد تحریک عدم اعتماد آئی اور خان صاحب کی چھٹی ہوگئی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یوکرینی نائب وزیر خارجہ کے 4 روزہ دورۂ ہندوستان کے مقاصد
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:بھارت کے ہندو ٹائمز اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا
اپریل
دنیا کے دیگر ممالک امریکہ کے کے موقف سے متفق نہیں ہیں: کسنجر
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے وال اسٹریٹ جرنل
مئی
حکومت سابق وزیر خزانہ لے سکتی ہے
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ میں غیر متوقع طور پر تبدیلیوں میں
اپریل
برطانوی ڈاکٹر فلسطینیوں سے یکجہتی کے جرم میں معطل
?️ 15 ستمبر 2025برطانوی ڈاکٹر فلسطینیوں سے یکجہتی کے جرم میں معطل برطانیہ کی نیشنل
ستمبر
غزہ کے ہسپتال پر وحشیانہ حملے کے بعد مسلمان حکومت کس چیز کی منتظر ہیں ؟
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کے المعمدانی اسپتال میں صیہونی حکومت کی جانب سے کیے
اکتوبر
ہم جنس پرستوں کے خلاف عالمی بینک کیا کر رہا ہے؟
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:اپنی تقریر میں موسونی نے عالمی بینک کے اقدامات پر تنقید
اگست
ایران، بھارت اور چین کے شہریوں کے لیے قازقستان کے ویزوں کی منسوخی
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: قازقستان نے یکطرفہ طور پر ایران، بھارت اور چین
جولائی
ابومازن کی غزہ کے خلاف سازش
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک خصوصی
اگست