?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر رہتے ہیں دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھیں گی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم اس دنیا سے علیحدہ کسی سیارے پر رہتے ہیں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا اگر دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں بھی اس کی قیمت بڑھے گی۔ان کا کہنا تھا سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائیں گی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہم ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں، انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو مشکلات ہیں، پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے تک کا اضافہ کیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کی تھی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
نگراں وزیر اعظم کا کشمیر کے بارے میں بیان
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا
ستمبر
امریکہ چین کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں: بائیڈن
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:اس رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے بدھ کے روز پی
فروری
یوم القدس منانا اتنا ضروری کیوں ہے؟ جانیئے اس رپورٹ میں
?️ 7 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیل کی غاصب صہیونی رژیم نے اپنی ناجائز تشکیل
مئی
خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی سیلاب کا خدشہ
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)
اگست
یحییٰ السنوار کے آخری لمحات
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ابو ابراہیم تمہارا دشمن تمہیں ذلیل کرنا چاہتا تھا، اس نے
اکتوبر
ابتدائی حلقہ بندیاں رواں ماہ کے اختتام تک مکمل ہونے کا امکان
?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات کے لیے ابتدائی حلقہ بندیاں رواں ماہ
ستمبر
پیٹرول ڈیلرز نے حکومتی عہدیداران کے پمپ سیل کرنے کے اختیارات کی مخالفت کردی
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم
مئی
یوکرین کی صیہونیوں سے اینٹی ڈرون سسٹم کی خریداری
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک عبرانی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک صہیونی
ستمبر