?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی آنے لگی ہے، دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں کمی آرہی ہے، سیلابی پانی آج سندھ میں داخل ہوگا۔
ڈان نیوز کے مطابق ہیڈ اسلام اور سلیمانکی میں بھی پانی کے بہاؤ میں کمی آرہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بھارت سے کسی نئے آبی ریلے کی اطلاع نہیں دی گئی، پنجاب کے دریاؤں میں اب پانی کی سطح بتدریج کم ہوگی۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سیلاب آج رات دریائے سندھ میں داخل میں ہوگا، بھارت سے کسی نئے آبی ریلے کی اطلاع نہیں دی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے دریاؤں میں اب پانی کی سطح گرے گی، بھارتی ڈیموں میں سطح آب میں اضافہ نہیں ہو رہا، ملتان میں سیلابی صورتحال کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیرشاہ بند پر ایک بارپھر اونچا سیلابی ریلا آئے گا، سندھ میں 7 سے 8 لاکھ کیوسک کاریلا داخل ہوگا، سندھ میں آبی ریلا 8 ستمبر کی دوپہر داخل ہوگا۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی، سیلاب سے سب سے زیادہ سیالکوٹ اور گجرات متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ گجرات میں نالہ بریچ ہونے سے اربن فلڈنگ ہوئی جسں کے لیے فنڈنگ کے ساتھ ساتھ لاہور اور راولپنڈی سے مشینری بھی بھیج دی گئی ہے، گجرات میں 12 سے 18 گھنٹوں میں بہتری آئے گی۔
عرفان کاٹھیا نے کہا کہ مختلف ڈویژن میں بارش کی پیشگوئی ہے جب کہ 18 سے 22 گھنٹے میں کسی دریا پر نیا الرٹ جاری نہیں ہوا، 24 گھنٹے سے ستلج میں پانی کم ہو رہا ہے، ہریکے کے مقام پر 3 لاکھ سے کم ہو کر 2 لاکھ کیوسک پانی آرہا ہے، گنڈا سنگھ پر بھی پانی کم ہو رہا ہے اسی طرح جسڑ اور شاہدرہ کے مقام میں بھی پانی کم ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کی مناسبت سے سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں انتظامات کیے گئے ہیں، سیلاب متاثرین کو کلینک ان ویل کے ساتھ کلینک آن بوٹ کی سہولت بھی فی جا رہی ہے، متاثرہ علاقوں میں اب تک 50 لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 20 لاکھ لوگوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔
سندھ میں طوفانی بارشوں کا خدشہ
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی ایڈوائزری کے مطابق سندھ میں آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران بہت زیادہ بارش کا خدشہ ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں سکھر، میرپور خاص اور شہید بینظیر آباد ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ وسیع پیمانے پر بارش جب کہ چند مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے بڑے شہروں میں 7 ستمبر سے 9 ستمبر کے دوران شہری سیلاب آسکتا ہے۔
سندھ میں سیلابی صورتحال، ریسکیو کارروائیاں تیز
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے کے ڈیمز اور بیراجوں پر پانی میں کمی بیشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجند بیراج کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 3 لاکھ 6 ہزار 740 کیوسک ہیں، کچہ کے علاقوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 ہزار 499 افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جاچکا ہے، اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 21 ہزار 769 لوگ کچے کے علاقوں سے محفوظ جگہوں پر منتقل ہو چکے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کے قائم کردہ 155 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ کیمپس میں 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 848 افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، فکسڈ اور موبائل ہیلتھ کیمپس میں اب تک 33 ہزار 803 افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 495 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، ابھی تک 3 لاکھ 60 ہزار 777 ممکنہ سیلاب کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 487 مویشیوں کی ویکسینیشن اور علاج کیا گیا ہے، مجموعی طور پر اب تک 8 لاکھ 20 ہزار 811 مویشیوں کی ویکسینیشن اور علاج کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمو بیراج پر آمد و اخراج 4 لاکھ 12 ہزار 992 کیوسک، تونسہ بیراج پر آمد 2 لاکھ 38 ہزار 312 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 24 ہزار 872 کیوسک ہے، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 60 ہزار 976 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 25 ہزار 46 کیوسک، سکھر بیراج پر آمد 3 لاکھ 29 ہزار 648 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 78 ہزار 398 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 37 ہزار 922 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 15 ہزار 667 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، تربیلا ڈیم 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 87 فیصد بھر چکا ہے، خانپور، راول اور سملی ڈیم میں بھی پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، حکومت سندھ کی پانی کے اتار چڑھاؤ کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ خانکی، قادرآباد، پنجند، اسلام اور میلسی سائفن پر درمیانے درجے کا جبکہ گڈو، سکھر، کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، سندھ حکومت نے پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ذریعے ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔


مشہور خبریں۔
بین الاقوامی برادری کی جانب سے گزشتہ سال افغانستان کو دو ارب ڈالر کی امداد
?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:طالبان کے دوبارہ قیام کے بعد افغانستان کو امداد کی فراہمی
دسمبر
سی آئی اے کی امریکی عوام کی غیر قانونی جاسوسی
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کولکھے جانے والے دو سینیٹرز کے خط
فروری
یونی پولر ورلڈ آرڈر کے خاتمے کے تین راستے
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: عالمی احکامات جنگ میں شکست یا ڈیٹرنس میں ناکامی، معاشی
جولائی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی
?️ 16 اکتوبر 2025پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی ہانگ کانگ کے روزنامہ ساوتھ
اکتوبر
حج 2026 کی رجسٹریشن کا آغاز کل سے ہوگا
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عازمین حج 2026 کے لیے اہم خبر، حج
جون
’زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کروں گا‘، عدت نکاح کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی
?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت دوران
جون
گالانت اور نیتن یاہو دفتر کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع یوآو
نومبر
فلسطینی مقاومتی گروپوں نے غزہ کی پٹی میں تربیت شروع کر دی
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے جوائنٹ چیمبر نے کہا کہ مشترکہ مشق
دسمبر