پنجاب کی بیٹیاں میری ریڈ لائن، تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی بیٹیاں میری ’’ریڈ لائن‘‘ ہیں ان کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

یومِ خواتین پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب سمیت دنیا بھر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ نہیں بلکہ میں ہر اس عورت کی آواز ہوں جسے دبایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی بیٹی اب کمزور نہیں بلکہ ریاست کا مضبوط ترین بازو ہے، مظلوم نہیں معمارِ وطن ہے، تعلیم، تحفظ اور صحت کی سہولت سے لے کر اقتدار کی راہداریوں تک آج پنجاب کی عورت بااختیار ہے، پنجاب کی بیٹیوں کو صرف ’اعداد و شمار‘ نہیں رہنے دیا بلکہ انہیں پالیسی ساز، محافظ اور مفکر بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری نگرانی میں اب کسی کی جرات نہیں کہ وہ پنجاب کی کسی بیٹی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، پنجاب کی بیٹیاں میری ’’ریڈ لائن‘‘ ہیں ان کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عورت کو صرف خواب دیکھنا نہیں انہیں حقیقت بنانا سکھایا ہے، پنجاب میں بیوہ خواتین اب تنہا نہیں، میں ان کیلئے ’رحمت کارڈ‘ لا رہی ہوں، پنجاب کی خواتین کیلئے وائی فائی، لیپ ٹاپ، ای بائیکس اور ’ہونہار سکالرشپ‘ کو یقینی بنایا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواتین کی حفاظت کیلئے ’سی ڈی ڈی‘‘ اور ’’پینک بٹن‘‘ جیسے فول پروف اقدامات کئے، پنجاب میں پہلا ویمن ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کیا جو دن رات خواتین کو تحفظ کیلئے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں پہلی بار خواتین کی شمولیت میرے لئے باعثِ فخر ہے، جن خواتین کے پاس چھت نہیں تھی ان کیلئے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا وعدہ پورا کر رہی ہوں، خواتین اور ان کے بچے کیلئے پنجاب بھر میں ہیلتھ سیکٹر کو اپ گریڈ کر دیا۔

مشہور خبریں۔

سعودی چینل کی افواہوں پر حزب اللہ کا ردعمل

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے سعودی نیوز چینل الحدث اور اس کے ہم

اٹلی میں پائلٹس اور فلائٹ عملے کی ہڑتال

?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:   اطالوی ایئر لائنز کے کیبن کریو اور پائلٹس کی اتوار

مہوش حیات نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا

?️ 11 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و

سردیوں میں تیل کی قیمت میں اضافہ

?️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: لاوپیک پلس کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں

اگر مری نہ جاتا تو اموات میں مزید اضافہ ہوتا:وزیر داخلہ

?️ 16 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر

پی ٹی آئی کے استعفے تب قبول ہوں گے جب دباؤ میں نہ دیے جانے کا یقین ہوجائے، اسپیکر قومی اسمبلی

?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے روز

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

?️ 8 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایف اے پی  کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق

خاران میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

?️ 14 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے