?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر جان لیوا حملہ کی کوشش کی متفقہ طور پر مذمت کی گئی۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب کابینہ نے حقیقی آزادی مارچ کے دوران عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی۔
عمران خان کو چاروں صوبوں میں مقبول ترین سیاسی رہنما قرار دیتے ہوئے قرارداد میں کہا گیا کہ عمران خان پر حملہ ایک مذموم کارروائی ہے جس کا مقصد ملک کے امن و امان، اتحاد اور سالمیت کو سبوتاژ کرنا اور بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب کابینہ وزیر آباد فائرنگ کے واقعے کے دوران شہید ہونے والے پارٹی کارکن معظم گوندل کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
کابینہ نے عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور حملے میں بالواسطہ اور بلاواسطہ ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قرارداد میں سینیئر صحافی ارشد شریف اور صدف نعیم کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے شوکت خانم ہسپتال میں عمران خان کی عیادت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔ مونس الٰہی نے ملک اور عوام کی خدمت کے عزم پر عمران خان کی تعریف کی۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین نے اجلاس کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ تقریباً ڈھائی ہزار مریضوں کو مفت ادویات دی جارہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے پی آئی سی کے لیے نئی سی ٹی سکین اور تھیلیم اسکین مشینوں کی خریداری کی منظوری دی اور محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں بلا تاخیر ضروری اقدامات کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مفت ادویات کی فراہمی کے لیے ایک نئی فارمیسی بھی قائم کی جائے گی تاکہ مریضوں کو اس کے لیے بالائی منزل تک نہ جانا پڑے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آئی سی کی پاور سپلائی کو سولر پاور پر تبدیل کرنے کی منظوری دی اور ہدایت کی کہ اس حوالے سے محکمہ توانائی کی مشاورت سے منصوبہ تیار کیا جائے۔
انہوں نے پی آئی سی کے کنٹریکٹ ملازمین کو اس سلسلے میں وضع کردہ پالیسی کے مطابق ریگولر کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔


مشہور خبریں۔
شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے درمیان صلح ہوگئی
?️ 2 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب
اگست
چین کا ٹرمپ کی بغاوت پر امریکی کانگریس کی سماعت پر ردعمل
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے جمعہ کو
جون
اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے پر وزیراعظم کا ردعمل
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی عدالت انصاف کے فلسطین پر
جولائی
اسرائیل کے خلاف یمنی آپریشنز رکیں گے نہیں : انصاراللہ
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رکن محمد البخیتی نے واضح
مئی
عراقی انتخابات؛ قوانین سے لے کر منعقد ہونے تک
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: ذرائع کی جانب سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق، عراق
اکتوبر
میکسیکو کے صدر: ہم اپنی سرزمین پر امریکی فوج کی موجودگی کو کبھی قبول نہیں کریں گے
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: میکسیکو کے صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کے اس
مئی
افغانستان پاکستان جنگ بندی معاہدے کا مسودہ ثالثوں کے حوالے کر دیا گیا
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: بعض اطلاعات کے مطابق، افغان اور پاکستانی دونوں وفود نے
اکتوبر
فلسطین کے حوالے سے امریکہ کے اقدامات کے برعکس نتائج
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: آج آستانہ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے
جولائی