?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا پر عدالت کے جاری کردہ حکم کو چیلنج کرے گی۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹوئٹ کے ردعمل میں آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں پنجاب پولیس نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پولیس نے کہا کہ عدالتی حکم نامہ کیس میں محض ابتدائی مرحلہ ہے، ابھی پولیس کو فرانزک بنیاد پر کی گئی تفتیش و ثبوت پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جانا باقی ہے۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں فسادات کے الزام میں یاسمین راشد کو پی ٹی آئی کی 17 دیگر خواتین کارکنوں سمیت مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس (ایم پی او) کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور 13 مئی کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی رہائی کا حکم دینے کے چند گھنٹوں بعد ہی انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اُن پر 9 مئی کے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق لاہور میں درج 3 مقدمات میں بھی فرد جرم عائد کی گئی، تاہم اُن کی طبی صورتحال کے پیش نظر پولیس نے اس وقت انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا، جہاں انہیں کوٹ لکھپت جیل سے لے جایا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے اے ٹی سی نے جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کیس میں فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ کے لیے یاسمین راشد کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا اور وہ اس وقت سے پولیس کی تحویل میں ہیں۔
گزشتہ روز اے ٹی سی لاہور نے یاسمین راشد کی 23 دیگر ملزمان سمیت رہائی کا حکم دے دیا تھا اور انہیں کیس سے بری کر دیا تھا، تاہم اُن کو تاحال رہا نہیں کیا گیا کیونکہ وہ شادمان تھانے پر حملہ اور شیر پاؤ پل پر فسادات سمیت مزید 2 مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
یاسمین راشد کی رہائی کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اب جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو کور کمانڈر لاہور کی رہائشگاہ میں جلاؤ گھیراؤ کے معاملے میں بالکل معصوم (بےگناہ) قرار دے دیا گیا ہے تو اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ مرکزی پنجاب کی صدر کے طور پر ڈاکٹر یاسمین راشد اور پاکستان تحریک انصاف کا بطور جماعت اس جلاؤ گھیراؤ میں قطعاً کوئی کردار نہیں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ تحریک انصاف کے خلاف سارا کریک ڈاؤن اسی جواز کی آڑ میں کیا گیا کہ تحریک انصاف نے پرتشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی، اس بیانیے کی تو اب واقعتاً دھجیاں اُڑ چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
اب ایک اور قاتل انسانوں کی جانیں لینے کے لئے تیار
?️ 24 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) کورونا وائرس کے بعد ایک اور قاتل انسانوں کی
جون
وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ
?️ 31 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ
مئی
انگریزی زبان سوشل میڈیا صارفین کی نظر میں شہید حسن نصراللہ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے انگریزی بولنے والے صارفین نے سید شہدائے
فروری
داعش اور القاعدہ کے غنڈے جتنے چاہو لے آؤ ،مأرب آزاد ہو کر رہے گا: یمنی مجاہدین کا اعلان
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:یمنی ویب سائٹ نے یمنی فوج کے ذریعہ صوبہ مأرب کو
فروری
پہلے سیاسی امتحان میں سونک کی پارٹی ناکام
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:سٹی کونسل کے انتخابات میں قدامت پسند حکمراں جماعت کی شکست،
مئی
بی بی اور کابینہ کے ارکان کے درمیان کی وجہ کیا ہے ؟
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ اس
مئی
نجی ٹی وی کے پروگرام میں متنازع گفتگو پر وفاقی وزرا کا شدید ردعمل
?️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزرا نے وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو
فروری
مقبوضہ فلسطین میں غیر معمولی نفسیاتی بحران
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سرکاری حلقوں نے مقبوضہ علاقوں میں غزہ
فروری