?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادرکا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ترقی کے لئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں پسماندہ علاقوں پر ہماری خصوصی توجہ ہے ،کسی شہر یا علاقے کی حق تلفی نہیں ہو گی پنجاب میں ہر کام میرٹ اور انصاف پر کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انصاف لائرز فورم کے وفد سے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود کورونا سے متاثرہ وکلا کی بھرپور مالی مدد کی،وکلا برادری کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی میں مخالفین کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیا تاہم ہماری حکومت نےسیاسی انتقام کےاندھےکلچر کا خاتمہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ اور انصاف پر کیا جاتا ہے، سابق دور میں فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے ذریعے یکساں ترقی کویکسر نظر انداز کیا گیا تاہم ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کے اندھے کلچر کا خاتمہ کیا ہے۔
اس موقع پر وکلا کے وفد نے کہا کہ ہم آپ کی ٹیم ہیں اورآپ پر پورا اعتماد ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سے اراکین پنجاب اسمبلی نے بھی ملاقات کی جس میں انہیں عوام،کسان، صنعت کار اور ملازم دوست بجٹ پیش کرنے پرمبارکباد دی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقی پنجاب کےتمام اضلاع خصوصاً پسماندہ علاقوں کاحق ہے،کسی شہر یا علاقے کی حق تلفی نہیں ہو گی۔


مشہور خبریں۔
تائیوان اور چینی جنگی جہازوں آمنے سامنے
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: آبنائے تائیوان میں چین اور تائیوان کے درمیان بحری
اگست
2023 میں گلوبل ٹیررازم انڈیکس کا جائزہ
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ سال سے لے کر اب تک کی مختلف علاقائی اور
مئی
بحرین میں پہلے صیہونی سفیر کی آمد سے مصالحتی عمل مکمل
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں: روس ٹوڈے کے مطابق نائیہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر
نومبر
کشمیری نوجوانوں کو حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر بے رحمی سے شہید کیا جارہا ہے
?️ 16 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں آئے دن بھارتی دہشت گرد فوج
مارچ
امریکہ ایشیائی ممالک کو روس کے مدار سے کیوں ہٹانا چاہتا ہے؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:شنگھائی میں فوڈان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے
اگست
امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ نیتن یاہو کی جنگی مشین پر خرچ نہیں ہونا چاہیے: سینڈرز
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس کے زیادہ تر اراکین غزہ پٹی میں قحطی سے
اگست
پاکستان کے ساتھ نویں جائزے سے متعلق بات چیت اب تک نتیجہ خیز رہی ہے، آئی ایم ایف
?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی
دسمبر
اگر ہمیں معاشی ترقی کرنی ہے تو سیاسی استحکام لانا پڑے گا، شہباز شریف
?️ 12 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز
اکتوبر