?️
لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنی جماعت کے کسی رہنماء کو اسپیکر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے درمیان پنجاب میں صوبائی وزارتوں کے حوالے سے فارمولہ طے پا گیا ہے ، جس کے تحت پنجاب کی وزارت اعلیٰ مسلم لیگ ق کے پاس ہوگی اور سپیکر پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا ، سینئر وزیر بھی تحریک انصاف سے ہی لیا جائے گا اس کے علاوہ دیگر وزارتوں کا پہلے والا فارمولہ اسی طرح برقرار رہے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنماء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر چودھری پرویز الٰہی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا،ق لیگ بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
دوسری طرف حکومت کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب نامزد کیے جانے کے فیصلے پر ترین گروپ نے بھی گرین سگنل دے دیا ، عثمان بزدار کے استعفا دینے اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیے جانے کے بعد ترین گروپ کے رکن فیصل جبوانہ کا اہم بیان سامنے آیا ، انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے مناسب امیدوار ہیں اور ان کے ساتھ کام کیا جاسکتا ہے ، ترین گروپ کے ارکان پرویز الٰہی سے ملاقات کرچکے ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ جہانگیر ترین ہی کریں گے۔


مشہور خبریں۔
پیرس اولمپکس، غزہ اور فلسطین دفاعی میدان
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کا مسئلہ، مغربی ایشیا کے سب سے پیچیدہ مسائل
جولائی
روس کا وسیع پیمانے پر جوہری مشقوں کا آغاز
?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:روس نے 19 سے 21 مئی تک ملک گیر جوہری مشقوں
مئی
بائیڈن کا فلسطینی بچوں کے خون سے کھلواڑ
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:2020 کے صدارتی انتخابی مہم میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے
اکتوبر
افغان طالبان کی امریکہ کو دھمکی
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:افغان طالبان نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان کے متعدد صوبوں
جون
وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں مون سون
اگست
الشفا ہسپتال میں صہیونی جرائم کے نئے انکشافات
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: الجزیرہ کے ساتھ بات چیت میں غزہ کے الشفا اسپتال
مارچ
ہم امریکہ کے وعدے پر بھروسہ نہیں کر سکتے: عراقی مزاحمت
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: عراقی مزاحمتی گروہوں کے کوآرڈینیشن کمیٹی نے جمعرات کے روز
اگست
نوری المالکی وزارتِ عظمیٰ کے واحد امیدوار ہیں:ولید الاسدی
?️ 24 فروری 2026نوری المالکی وزارتِ عظمیٰ کے واحد امیدوار ہیں:ولید الاسدی عراق کے اتحادِ
فروری