پنجاب میں سیلاب؛ تاریخ میں پہلی بار کلینک آن بوٹس سروسز کا آغاز

کلینیک آن بوٹ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے تاریخ میں پہلی بار کلینک آن بوٹس سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں کشتیوں پر ہسپتال بنا دیا گیا، پنجاب ہیلتھ ٹیم صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہے۔ مریم نواز شریف فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین بالخصوص خواتین اور بچوں کے علاج کیلئے پرعزم ہیں، تاریخ کے سب سے بڑے فلڈ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں صحت کی تاریخی سروسز کی فراہمی جاری ہے۔

سیلاب متاثرہ اضلاع میں خواتین اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے مربوط پروگرام کا آغاز کیا گیا، سیلاب متاثرین کیلئے وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں میسر ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں 968 کلینک آن ویل اور میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کئے گئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر خواتین اور بچوں کے علاج معالجہ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

حاملہ خواتین کے چیک اَپ کیلئے ڈاکٹر اور عملہ موجود ہے جبکہ خواتین کیلئے ملٹی وِٹامن، سینٹری کٹس اور دیگر ضروری سامان ہر فلڈ کیمپ میں موجود ہے، حاملہ خواتین کو بروقت مریم نواز ہیلتھ یا ہسپتالوں میں پہنچنے کیلئے ہمہ وقت رورل ایمبولینس سروس بھی میسر ہے۔

بچوں کے علاج کیلئے روزانہ ہر کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز دورہ کر رہے ہیں، فلڈ ریلیف کیمپوں میں نومولود بچوں کی روٹین ویکسینیشن کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے۔

مشہور خبریں۔

مغربی ممالک اب بھی شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں:روس

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب نمائندے نے سلامتی کونسل کے

ہمارے میزائلوں کی درستگی اور طاقت ہر روز بڑھ رہی ہے:الحوثی

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہمارے

ایران اور امریکہ کے درمیان آخری میدان جنگ

?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں آبنائے ہرمز

اردوغان: حماس کا ردعمل دیرپا امن کے لیے تعمیری اور اہم قدم ہے

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: ترک صدر نے تحریک حماس کے حالیہ مؤقف کا خیر

صیہونی فوج کی دفاعی طاقت میں کمزوری؛ قابض حکومت کی تباہ کن کمی

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:صیہونی فوج کے ایک اعلی افسر کا کہنا ہے کہ متعدد

جرمنی کی روس کو دھمکی

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے

سعودی اتحاد امریکی مفادات کے لیے کام کرتا ہے: یمنی وزیر خارجہ

?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے کہاکہ سعودی اتحاد

شہباز شریف کا اسرائیلی کابینہ کے فیصلے پر اہم بیان سامنے آگیا

?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اسرائیلی کابینہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے