?️
کراچی: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں تباہی مچانے والا بپھرا ہوا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگیا، گنڈا سنگھ والا، تریموں، پنجند اور بلوکی، راوی، سائفن، شاہدرہ، سدھنائی اور سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کی جانب سے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ تریموں بیراج پر گذشتہ 12 گھنٹوں میں 1 لاکھ 12 ہزار 576 کیوسک کا شدید اضافہ ہوا جہاں پانی کی آمد اور اخراج 4 لاکھ 88 ہزار 169 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، پنجند بیراج پر پانی کی آمد اخراج 3 لاکھ 45 ہزار کیوسک رہا، گڈو بیراج پر آمد 3 لاکھ 66 ہزار 151 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 28 ہزار 487 کیوسک تھا۔
سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ چ پر آمد 3 لاکھ 29 ہزار 990 کیوسک، اخراج 2 لاکھ 81 ہزار 985 کیوسک رہا جب کہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 452 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 26 ہزار 497 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، گڈو کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ ہوا، سکھر اور کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، صوبے کی 15 اضلاع کی 166 یوسیز سے 1 لاکھ 28 ہزار 57 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے، عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں، سندھ حکومت سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر تمام ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 ہزار 288 افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 5 ہزار 772 افراد کا علاج کیا گیا ہے، مویشیوں کی منتقلی اور حفاظت کے لئے بھی انتظامات کیے ہیں اور 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 984 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے یمن کے ساتھ دو ماہ کی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں اقوام متحدہ
اپریل
کسی سے ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، کچھ غلط نہیں کیا تو ریفرنس کا ڈر کیسا، جسٹس منصور
?️ 14 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے پیونی جج جسٹس منصور علی
فروری
شہزاد اکبر کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت کو دستاویزات موصول
?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کو پاکستان واپس
دسمبر
مراکش اور اسرائیل مزدوروں کو مقبوضہ فلسطین بھیجنے پر متفق
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر صحت موشہ اربیل نے اس ملک کے
جون
ایف 8 کچہری میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ’100 فیصد مصدقہ معلومات‘ تھیں، فواد چوہدری
?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ
مارچ
یوکرین کی جنگ 2025 میں بھی جاری، امن کے قیام کی تمام کوششیں ناکام
?️ 29 دسمبر 2025 یوکرین کی جنگ 2025 میں بھی جاری، امن کے قیام کی
دسمبر
کیا یمن کا امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈالے گا ؟
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کے خلاف وحشیانہ امریکی حملوں کے آغاز سے متعلق تجزیے
مارچ
عراقی انتخابات؛ قوانین سے لے کر منعقد ہونے تک
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: ذرائع کی جانب سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق، عراق
اکتوبر