اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور اور سرگودھا سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان نے جاری بیان میں بتایا کہ سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور لاہور اور سرگودھا کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور سے 5 اور سرگودھا سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں محمد لقمان شاہد، سید انس وقار اور ثنا اللہ، سلیمان خان اور نجیب اللہ شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ سرگودھا میں آپریشن کے دوران ارشاد اللہ اور محمد طاہر کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے بم ، دھماکا خیز مواد ، اسلحہ اور کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کا سامان بھی برآمد ہوا۔
مزید بتایا گیا کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے رواں ہفتے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ آپریشن کیے، جس کے دوران 18 ہزار 20 افراد کو چیک کرنے کے بعد 59 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا۔
گزشتہ چند مہینوں کے دوران ملک بھر میں خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے، دہشت گرد گروپوں نے ملک بھر میں متعدد حملے کیے ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے جب سے حکومت کے ساتھ سیز فائر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد سے دہشت گردی کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔
فروری میں کالعدم تنظیم کی جانب سے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ سب سے زیادہ ہائی پروفائل تھا، اسی طرح پشاور میں پولیس لائنز کے قریب مسجد میں دھماکا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 84 افراد شہید اور دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ جاری رہے گی، چاہے امریکہ کچھ بھی کہے!:صیہونی مذاکرات کار
جون
وزیراعظم سے سعودی وزیر مملکت کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
مئی
جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان سے متعلق لاعلم تھا، علی ظفر
فروری
صہیونی جیل میں غزہ کے ہیرو ڈاکٹر کی غیر انسانی حالت
مارچ
ہم فتح کی راہ پر گامزن ہیں: اسلامی جہاد تحریک
اپریل
مغربی کنارے میں نئی صہیونی سازش بے نقاب
جنوری
پیغمبر اسلام کا توہین آمیز کارٹون بنانے والا سویڈش کافر ہلاک
اکتوبر
ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعت کی فتح
اپریل