?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدات اجلاس منعقد ہوا ، جس میں صوبے میں ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس سے متعلقہ امور جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسانی جان قیمتی ہے اور بر وقت علاج معالجہ ہر فرد کا حق ہے ، جس کے لیے ایئر ایمبولینس سروس کا اجرا وقت کا تقاضہ ہے ، ایئر ایمبولینس کے اجرا کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے 3 سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ، پنجاب حکومت نے تین سالوں میں کورونا کے دوران 106 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ریلیف عوام کو دیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ریسکیو سروسز کی بہتری کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ریسکیو 1122 سروسز کی خدمات کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا جب کہ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے آغاز سے ریسکیو سروسز کو نئی شناخت ملے گی کیوں کہ پنجاب خطے میں ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا ، جس کے ذریعے دور دراز علاقوں تک ریسکیو کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔
علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے 3 سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ، پنجاب حکومت نے تین سالوں میں کورونا کے دوران 106 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ریلیف عوام کو دیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اپنی ٹیکس وصولیوں میں36.8 فیصد اضافہ کیا جب کہ تین سال کے دوران سندھ ریونیو بورڈ اپنی ٹیکس وصولیوں میں صرف 16.5 فیصد ہی اضافہ کرسکا ، پنجاب حکومت نے صوبے کے 110 ملین شہریوں کیلئے یونیورسل ہیلتھ اسکیم شروع کی، یونیورسل ہیلتھ اسکیم کے تحت اب 8.5 ملین شہری ہیلتھ کارڈز وصول کرچکے ہیں، کورونا وبا کے دوران 32 ہزار ڈاکٹر اور طبی عملے کو بھرتی کیا گیا، پنجاب نے50 ارب روپے اضافی طبی عملے کو کورونا ریلیف الاؤنس دیا،صوبے میں کسانوں کو 95 فیصد اضافی قرضے دئیے گئے، گندم کی امدادی قیمت 1300 سے بڑھا کر 1800روپے کردی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے بھر میں 93 پناہ گاہیں اور 121 لنگر خانے بنائے گئے، احساس پروگرام کے تحت 15 ارب سے زائد رقم بزرگ اور مستحق افراد میں تقسیم کی گئی ، پنشن نظام میں اصلاحات کے ذریعے حکومت کے 18ارب روپے بچائے گئے، پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے کفایت شعاری کے تحت بھی قومی خزانے کو فائدہ پہنچایا، نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر بھی پابندی لگائی، سرکاری خرچے پر بیرون ملک علاج پر بھی پابندی لگائی گئی۔


مشہور خبریں۔
چین کی امریکہ سے مذاکرات کے لیے شرایط
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: چین نے امریکہ کے پیش کردہ 145 فیصد تعرفاتی محصولات
مئی
غزہ کی حکومت نے طوفان اور سردی کے درمیان لاکھوں بے گھر افراد کے لیے خطرے سے خبردار کیا ہے
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میونسپلٹی یونین کے سربراہ نے اس بات
دسمبر
ریاض سمجھوتہ معاہدے کی شرائط پر 20 امریکی سینیٹرز کی تشویش
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی سینیٹ
اکتوبر
سندھ حکومت نے کراچی میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 23 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
مئی
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج جاری
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ہزاروں
اکتوبر
افغانستان سے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ
?️ 23 اپریل 2022راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ،فائرنگ سےحوالدار تیمور،نائیک
اپریل
صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ میں 41 فیصد گردوں کے مریض شہید
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں اور طبی
جون
قیدیوں کا ریکارڈ قائم کرنے والا انسانی حقوق کا ٹھیکیدار ملک
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: فرانس میں سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس
اگست