?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی صورتِ حال مزید خراب ہوگئی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، پنجاب بھر سے ڈینگی کے مزید 508 مریض سامنے آئے ہیں،خیبرپختو نخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 142 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مزید 152 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ، اسلام آباد کا علاقہ ترلائی ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں اب تک 2000 کے قریب افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں اسی طرح صوبہ سندھ میں بھی مزید 53 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 32 مریضوں کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے موثر انداز میں مہم چلانے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی کا پھیلائو روکنے کیلئے متعلقہ محکمے اور ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اورانسداد ڈینگی کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمدمن وعن یقینی بنایا جائے اوران ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ دی جائے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران انسداد ڈینگی اقدامات کی موثر مانیٹرنگ جاری رکھیں ، سرکاری ونجی عمارتوں کی موثرسرویلنس کر کے ڈینگی لاروا کا خاتمہ کیا جائے ، ٹائر شاپس اورقبرستانوں میں مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے ، انسداد ڈینگی کے اقدامات میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے مزیداقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز اور کاؤنٹرزپرمریضوں اورانکے تیمارداروں کو تمام ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں ،شہری اپنے گھروں اورچھتوں میں کسی بھی جگہ پر پانی جمع نہ ہونے دیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔


مشہور خبریں۔
لانگ مارچ نزدیک، اسلام آباد پولیس کو ڈرونز، باڈی کیمرے مہیا کر دیے گئے
?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نزدیک پہنچنے
نومبر
صدام کی بیٹی کو قید کی سزا
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراقی عدالت نے اس ملک کے مردہ آمر صدام کی
اکتوبر
کیا حزب اللہ اسرائیلی فوج پر حملہ کرے گا ؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:القدس کی جنگ کے دو ہفتوں کے بعد، صہیونی میڈیا نے
اکتوبر
تحریک تحفظ آئین کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کو ملنے کا امکان
?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین کی سربراہی مولانا فضل الرحمان
نومبر
اسرائیلی فوج کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے لبنان پر حملہ کرنے کی دھمکی دی
?️ 21 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) لبنان کی جانب سے اسرائیل کی جانب دو
جولائی
صیہونی وزیر جنگ کی فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے ساتھ ملاقات
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سے رام اللہ
اگست
مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرے
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سفیر کے جنسی اسکینڈل کے بعد مراکشی باشندوں
ستمبر
ہالینڈ کے بادشاہ نے عوام سے معافی کیوں مانگی؟
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: ہالینڈ کے بادشاہ نے غلامی میں اس ملک کے کردار
جولائی