پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیاب قرار پانے والے 19 نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 15 نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ۔

 ن لیگ کے 3 ارکان اسمبلی، جبکہ 1 آزاد رکن اسمبلی نے بھی حلف اٹھایا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ارکان پنجاب اسمبلی سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ کل وزیراعلٰی پنجاب کے انتخاب کا ہوگا۔ جس کیلئے پرویز الہی اور حمزہ شہباز میدان میں ہیں۔ 17 جولائی کو پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے میدان مارا تھا۔ پی ٹی آئی نے 20 میں سے 15 نشستیں حاصل کی تھی۔ ن لیگ نے چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی،جبکہ ایک آزاد امیدوار نے الیکشن جیتا۔

ادھر الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 19حلقوں کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ، پی پی 7 راولپنڈی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 83خوشاب سے تحریک انصاف کے امیدوار احسن ملک ، پی پی 90بھکر پاکستان تحریک انصاف کے عرفان اللہ خان نیازی ،

پی پی 97فیصل آباد پاکستان تحریک انصاف کے علی افضل ساہی ،پی پی 125جھنگ پاکستان تحریک انصاف کے میاں محمد اعظم ، پی پی 127جھنگ پاکستان تحریک انصاف کے مہر محمد نواز ، پی پی 140شیخوپورہ پاکستان تحریک انصاف کے خرم شہزاد ورک ، پی پی 158لاہورپاکستان تحریک انصاف کے میاں محمد اکرم عثمان ، پی پی 167لاہورپاکستان تحریک انصاف کے شبیر احمد ، پی پی 168لاہور مسلم لیگ (ن) کے ملک اسد علی ، پی پی 170لاہور پاکستان تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس ،پی پی 202ساہیوال محمد غلام سرور ، پی پی 217ملتان پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم زین حسین قریشی ، پی پی 224لودھراں پاکستان تحریک انصاف کے محمد عامر اقبال شاہ ، پی پی 228لودھراں سے آزاد امیدوار سید محمد رفیع الدین بخاری ، پی پی 237 بہاولنگر مسلم لیگ (ن) کے فدا حسین ، پی پی 272مظفر گڑھ سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد معظم علی خان ، پی پی 273مظفر گڑھ سے مسلم لیگ (ن) کے محمد سبطین رضا ، پی پی 282 لیہ سے پاکستان تحریک انصاف کے قیصر عباس خان اور پی پی 288ڈیرہ غازی خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کی بجلی اور انٹرنیٹ منقطع کر دیا

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:المیادین نیوز چینل کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ القدس حکومت

یوکرین کیا چاہتا ہے، کون بنے امریکی صدر

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ یوکرینی حکام ٹرمپ کی

نیتن یاہو نے بحران سے بچنے کے لیے قیدیوں کا تبادلہ کیا

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے اعلان کیا ہے

فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کےلئے خوشخبری، نئے فیچر کی آزمائش

?️ 15 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کےذہنی دباؤ کو

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

?️ 2 مارچ 2022 (سچ خبریں)پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس  کے کیسز

نیتن یاہو کی فوری برطرفی کی وجوہات

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:بنجمن نیتن یاہو کا اپنی بستیوں سے بے گھر ہونے والے

ایران عرب معاہدہ خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط کرے گا: پاکستان

?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ

معاشی بحالی کا قومی پلان تیار، جامع حکمت عملی جاری، آرمی چیف کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی

?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت پاکستان نے آج اعلیٰ سطح کے اجلاس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے