پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، گورنر نے سمری پر دستخط کردیے

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کر دیے۔میڈیا کے مطابق گورنر پنجاب کو لا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کی گئی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اسمبلی اجلاس کی سمری پر دستخط کر دیے، اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے ہو گا، پنجاب اسمبلی اجلاس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

ترجمان گورنر ہاؤس نے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کردیے گئے، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کل مورخہ 23 فروری کو صبح 10 بجے صوبائی اسمبلی کے چیمبرز میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی پہلی صوبائی اسمبلی ہے جس کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ نے کل کے اجلاس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کرلیا گیا جس کی صدارت پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد رہنما مریم نواز کریں گی۔

پارٹی کی جانب سے تمام اس کے ارکان اسمبلی کو صبح 9 بجے پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے مخصوص نشستیں نہ ملنے پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ پر غور شروع کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی رائے ہے کہ حلف نہ لینے کی صورت میں ایوان نہ مکمل تصور ہوگا۔

مشہور خبریں۔

عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، سولر پینلز کی اسکیم لائیں گے، نواز شریف

🗓️ 15 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز

الحوثی کا سلامتی کونسل اور جارح ممالک کے خلاف اہم بیان

🗓️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے سلامتی کونسل کے

صیہونی حکومت نے شام کے کن حساس مقامات کو نشانہ بنایا؟

🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے حالیہ دنوں میں اپنے سب سے بڑے میزائل

صیہونیوں کی لبنان سے مراعات حاصل کرنے کی تحریک

🗓️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاملہ،

سانحہ مری : اتحادی جماعتیں بھی حکومت کے خلاف ہو گئیں

🗓️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  اپوزیشن جماعتوں اور عوام نے تو سانحہ مری

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی قرآن پاک کی ایک آیت کی تلاوت کے ذریعہ مسلمانوں کی تعریف

🗓️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے قرآن پاک کی ایک آیت

70,000 صفحات پر مشتمل اسرائیلی خفیہ دستاویزات میں کیا ہے ؟

🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک ایسے

زونگ نے ’پی ٹی سی ایل کے ساتھ ٹیلی نار کے انضمام‘ کی مخالفت کردی

🗓️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے