پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرارداد منظور

?️

لاہور: (سچ خبریں)پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور الیکشن کمیشن کے اراکین کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی جس میں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ علی عباس شاہ کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں قرارداد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی حکومت کو ختم کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان اس کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

قرارداد کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کی وجہ سے ملک میں سیاسی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے ملک کو معاشی بحران کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان ناقابل تردید اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر موجودہ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور اراکین فوری طور پر مستعفی ہوں تاکہ صاف اور شفاف الیکشن ایماندارانہ طریقے سے ہو سکیں۔

اسی طرح تمام سیاسی جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ مل کر غیر متنازع اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی تشکیل میں کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے پر چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 15 روز میں سنانے کا امکان ہے۔

یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں، جہاں اس کی اکثریت ہے وہاں سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قراردادیں بھی منظور کرائے گی۔

ادھر الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی بات ہے کہ سیاسی رہنما چیف الیکشن کمشنر سے ملاقاتیں کرتے ہیں جبکہ ان سے سب سے زیادہ ملاقاتیں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل ہی ہی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی جو کہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔

دوسری جانب ریفرنس فائل کرنے کے پی ٹی آئی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اسے کمیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے، ماضی میں عمران خان خود چیف الیکشن کمشنر کی تعریف کرتے تھے اور اب انہیں دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر میزائل حملہ؛4سعودی فوجی آفیسر ہلاک

?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب میں سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر ہونے

سعودی عرب میں ہالووین جشن پر سوشل میڈیا میں تنقید

?️ 31 اکتوبر 2022سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ہالووین جشن نے دنیا بھر کے

جنگی صورتحال اور معاشی دباؤ: وزیراعلی پنجاب کے بڑے فیصلے، تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند

?️ 9 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے میں جاری جنگ

بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے

?️ 13 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) معرکہ حق کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی

وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کے متعلق سلامتی کونسل کو اہم خط

?️ 5 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جہاں آج پورے پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا

ایران پر امریکی آپشنز ختم ہو چکے ہیں: سی ان ان کا بائیڈن کو خطاب

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:   جیسا کہ برجام کے خلاف امریکی غیر قانونی اقدامات جاری

سندھ حکومت تعلیم میں عالمی معیار لانے کیلئے پُرعزم ہے۔ مراد علی شاہ

?️ 29 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ

کیا ایران ایٹم بم بنا رہا ہے؟سی آئی کے ڈائریکٹر کا بیان

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے