پشاور میں پولیس نے داعش کے کمانڈر سمیت 3 دہشتگردوں ہلاک کر دیا

?️

پشاور(سچ خبریں) پشاور کے فقیر آباد تھانے کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے سینئر کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے پولیس سربراہ عباس احسن نے ملک سعد شہید پولیس لائنز میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فقیر آباد کے علاقے رنگ روڈ پر واقع قبرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ان کا پیچھا کیا، پولیس کے جائے وقوع پر پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

عباس احسن کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پولیس اہلکاروں نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے کلاشنکوف، پستول اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ، سلیمان اور حیات کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پشاور میں سکھ حکیم ستنام سنگھ کو قتل کیا تھا جبکہ دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

علاوہ ازیں پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے دیگر واقعات سمیت بجلی کی ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن میں دھماکا خیز مواد سے حملہ کرنے کے سنگین جرم میں بھی ملوث تھے۔

عباس احسن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بھتہ خوری کے واقعات میں بھی ملوث رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے بم دھماکے بھی کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک کا تعلق افغانستان جبکہ دیگر دو کا باجوڑ اور مہمند کے قبائلی اضلاع سے تھا۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ افغان دہشت گرد تھا جو 2017 میں پولیس سےمقابلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

عباس احسن کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد حیات پشاور اور باجوڑ میں داعش کا کمانڈر تھا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنہیں پولیس ٹیم تلاش کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کا الزام؛ تحقیقات شروع

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سوشل میڈیا پر اداروں کے

حماس کا سعودی حکام سے مطالبہ

?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:حماس ایک ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ریاض کو

ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں دوست اور دشمن کے ساتھ نئے تقابل کا آغاز

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے اور وائٹ ہاؤس میں اقتدار

صہیونی حکومت کا فلسطینی مہاجرین کے خیموں میں آتشزدگی کا ہولناک جرم

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے غزہ میں الشہداء الاقصیٰ اسپتال کے قریب

مزاحمتی محاذ ایران اور شہید قاسم سلیمانی جیسے شہداء کا مرہونِ منت ہے:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل

?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل، شیخ نعیم قاسم نے منبر

جرمنی میں سیاسی پناہ گزینوں کے خلاف تشدد میں شدت

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:جرمنی کی وفاقی وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ میں اس ملک

بحیرہ کاسپین کے ساحل تک پہنچنے کا سنہرا نیٹو کا خواب

?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں سابق برطانوی سفیر سر ایڈم

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا نام ای سی ایل سے خارج

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے