?️
(سچ خبریں)پشاور کی جامع مسجدکوچہ رسالدار میں جمعہ کے روز ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 57 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 190 سے زائد زخمی ہیں جبکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسسز نےمسجد کا محاصرہ کررکھا ہے اور اس میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں۔
شہر کی فضا سوگوار ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ و تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نےمسجد کا محاصرہ کررکھا ہے اور اس میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں۔
پشاور دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے محکمہ انسداد دہشتگردی کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جو ایس ایچ او کی مدعیت میں جاری کیا گیاہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے پولیس اہلکاروں کونشانہ بنایا اور حملہ آور نے مسجد کے اندر نمازیوں پر فائرنگ کی پھر خودکش دھماکا کیا، دھماکے سے مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ تقریباً ایک بجکر 55 منٹ پر ہوا جس میں حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی اور پھر مسجد کے اندر جاکر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان سمیت دیگر حکام نے پولس لائنز میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید جبکہ 197 زخمی ہوئے۔
مشہور خبریں۔
یکے بعد دیگرے صہیونی فوج کی رسوائی منظر عام پر
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایک بار پھر صہیونی
جنوری
لبنان کا صہیونی ریاست کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت کرنے کا اعلان
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ صہیونی عناصر کی جانب سے ایک لبنانی
نومبر
ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی۔ مصدق ملک
?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ
جون
امریکی میگزین کے مطابق یمنی تیل کی لوٹ مار
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں جاری جنگ نے نہ
جون
صیہونی حکومت کو ایران کے منہ توڑ جواب کے بعد ٹرمپ کا ردعمل
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے صہیونی ریاست پر
جون
ٹک ٹاک کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو
اگست
ترکیہ سیریا میں زمینی، ہوائی اور بحری فوجی اڈے قائم کرنے کی کوشش میں
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: ایک سیکورٹی ذرائع نے ترکیہ کی اخبار کے ساتھ بات
مئی
الشفا اسپتال کے وحشیانہ محاصرے کی تفصیلات
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے الشفا اسپتال کے سربراہ محمد ابو سلمیہ نے اس
نومبر