?️
پشاور (سچ خبریں) پشاور میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے متحرک ہیں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر300 سے زائد دکانداروں سمیت ودیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔اسی دوران 100 سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس پیز پر عمل درآمد کیلئے اقدامات جاری ہیں، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران خلاف ورزی کرنے والے پکڑے گئے۔
ڈپٹی کمشنر خالد محمود کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں صدر ، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد ، کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، اندرون شہر ودیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، اس دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 100 سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیلیں کی جاتی رہیں، ڈپٹی کمشنر خالد محمود نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام کورونا ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
دوسری جانب حکومتی احکامات پر پشاور میں بی آر ٹی سروس آج معطل رہے گی۔ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس 26 اپریل سے فعال کردی جائے گی۔ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ سروس کی عارضی معطلی کا اطلاق تمام فیڈر روٹس پر بھی ہوگا۔ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کے متعدد اسٹیشنز اور ٹریک پر مرمتی کام کی وجہ سے سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
تیونس کے باشندے "صمود” بحری بیڑے پر اسرائیلی حکومت کے حملے پر ناراض ہیں
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے
اکتوبر
صنعا کی وارننگ سے ایکسپو دبئی نمائش ملتوی
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کل اعلان کیا کہ
جنوری
پنجاب میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے قانون میں تبدیلی کردی گئی
?️ 16 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے قانون
نومبر
السنوار جنگ بندی کے خلاف تھے ؛ امریکہ کا چھوٹا دعوی
?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحییٰ السنوار کے قتل کے اعلان کے بعد، جس کی
اکتوبر
حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات،قومی اتحاد پر زور
?️ 11 فروری 2026حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات، قومی اتحاد پر زور
فروری
جنوبی لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ جاری ہے: حزب اللہ
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمان میں وفاداری بہ مقاومت کی فرنٹ کے
اکتوبر
امریکی حکام کو مشکوک پیکج بھیجا گیا
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم
ستمبر
حکومت نے کیا اپوزیشن کی سازش کو بے نقاب: شبلی فراز
?️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خیریں) اسلام آباد میں سینیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
مارچ