پرویزالٰہی اورپی ٹی آئی قیادت کا عمران خان کو مفاہمت کا مشورہ

🗓️

لاہور:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی اورپی ٹی آئی قیادت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مفاہمت کا مشورہ دے دیا، تجویز دی گئی کہ مزاحمتی پالیسی سے گریز کیا جائے اور بیک ڈور ڈپلومیسی کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مفاہمت کی بات کے بعد پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مفاہمت کا مشورہ دیا ہے، عمران خان کو تجویز دی گئی کہ مزاحمتی پالیسی سے گریز کیا جائے، اتفاق کیا گیا کہ بیک ڈور ڈپلومیسی کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، جبکہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔

تاہم حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے جلسے جاری رکھے جائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سخت گرمی کی وجہ سے لانگ مارچ نہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی، بتایا گیا کہ عمران خان جلسے سے اپنے خطاب میں اپنی حکومت کے خلاف ہونے والی سازش سے متعلق بتائیں گے ، جبکہ عمران خان نے جلد الیکشن کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ آج ہوگا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی بھی شرکت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی جلسے میں شرکاء سے خطاب کریں گے، سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی بھی پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ مسلم لیگ ق کے کارکن بھی اس جلسے میں شریک ہوں گے۔

بتاتے چلیں کہ پاکستان تحریک انصاف آج لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، اس مقصد کے لیے صوبائی دارالحکومت کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میدان لگایا گیا ہے، پی ٹی آئی کے لاہور میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پارٹی کارکنوں کی جانب سے جلسے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جلسے کے لئے سابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ہی لاہور پہنچ گئے تھے، انتظامات دیکھنے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف نے گزشتہ رات ہاکی سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا، جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے مختلف راستے بنائے گئے ہیں، خواتین، فیملیز کے بیٹھنے اور داخلہ الگ دروازے سے ہوگا جب کہ مرد حضرات اور جنرل پبلک الگ راستے سے جلسہ گاہ داخل ہوں گے، جلسہ گاہ کے اندر عوام کو براہِ راست جلسہ دکھانے کے لیے بڑی سکرینز بھی نصب کر دی گئی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ جلسہ گاہ میں سٹیج بنا کر ساؤنڈ سسٹم بھی لگا دیا گیا ہے، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی سیڑھیوں پر 45 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تاہم گراونڈ میں بھی بیٹھنے کے لیے کرسیاں لگائی گئی ہیں اور مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد افراد کے جلسہ گاہ میں آنے کا انتظام کیا گیا ہے، ٹینس کمپلیکس کے ساتھ 20 بیڈز پر مشتمل ایک ایمرجنسی ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے، جلسے مین شرکت کے لیے گاڑیوں پر آنے والوں کے لیے پارکنگ کی سہولت لبرٹی گول چکر اور بوائز ہائی سکول گلبرگ کے پاس بنائی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے صدر کا جمہوریہ آذربائیجان کا دورہ منسوخ

🗓️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کے صدر

ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے

🗓️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا

غزہ صیہونیوں کے لیے ایسا جہنم ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں

🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کو درپیش چیلنجوں نے

پاکستان طالبان کے ساتھ بات چیت کم کرنے کے لیے کوشاں؛ وجہ ؟ 

🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستانی فوج کے قریبی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے ذرائع کے

آرمی چیف کے اہلِ خانہ کے ڈیٹا تک رسائی پر نادرا ملازمین کےخلاف فوجداری کارروائی شروع

🗓️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے چیف

یمنیوں کی سعودی عرب کی خطرناک دھمکی

🗓️ 23 مئی 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے

چارجز اور مارجن میں ردوبدل، عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مکمل ریلیف سے محروم

🗓️ 16 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے مختلف چارجز اور مارجن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے