?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پرانے زمانے کی بات ہے سیالکوٹ آتا تھا ہمارے کرکٹ بیٹ بنانے والے کاروباری حضرات کرکٹ بیٹ تحفے میں دیتے تھے۔
خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ موصوف پاکستان اور بیرون ملک میں یہ بیٹ بیچ دیتے تھے،قوم ایسے ہی پریشان ہو رہی ہے،شرم حیا سے پرانا فارغ ہے۔
قبل ازیں خواجہ آصف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات اور بیک ڈور رابطوں کی خبروں کی تردید کی ،وزیر دفاع نے کہا کہ انکے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہیں،قطعاََ طور پر مذاکرا ت نہیں ہو رہے ہیں،مارچ اپریل میں الیکشن کیلئے بیک ڈور رابطے پروپیگنڈا ہے۔
قانون اور آئین کے مطابق انتخابات ہوں گے،4 ماہ قبل وزیر اعظم نے ایک کمیٹی بنائی تھی جس کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کے مطابق اگلے ماہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی ہو گی۔پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے،اب پاکستان کو عالمی سطح پر نارمل ملک کی طرح ٹریٹ کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ کوئی حکومتی نمائندہ توشہ خانہ سے تحفہ نہیں لے سکتا،حکومت چاہے تو اسے نیلام کرے یا کسی ادارے کو دے۔ 6 اور 7 ماہ سے وزیر اعظم کو جو تحفے ملے وہ محفوظ ہیں۔
عمران خان کی خواہش تھی کہ اپوزیشن کو ٹارگٹ کریں۔عمران خان کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔پنجاب اسمبلی کا سلسلہ زیادہ دیر چلنے والا نہیں،چوہدری پرویز الٰہی کا عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا انکے وارے میں نہیں ہو گا،یہ پرویز الٰہی کا خیال کریں وہ کسی اور جگہ نہ چلے جایئں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ جو سامنے حالات آ رہے ہیں ان میں جھوٹ کی گنجائش نہیں ہو گی۔انکی کوشش تھی فیٹف قانون بھی اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کیلئے استعمال کریں۔پورے ملک سے کل 30 سے 32 ہزار لوگ احتجاج کیلئے باہر نکلے تھے۔


مشہور خبریں۔
پارٹی میں بیان بازی افسوس ناک، اتحاد اور برداشت کی ضرورت ہے۔ اسد قیصر
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
اکتوبر
یونان کشتی حادثہ: عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
?️ 19 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات
دسمبر
سانحہ سیالکوٹ کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ سیالکوٹ کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور
دسمبر
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
?️ 17 ستمبر 2025میرپور (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
ستمبر
جنگ بندی کی امریکی تجویز لبنان کا ردعمل
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے
نومبر
سوڈان نے "تیز ردعمل” ملیشیاؤں سے لڑنے کے لیے عام متحرک ہونے کا اعلان کیا
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈان کی سلامتی اور دفاعی کونسل نے ملک کے عوام
نومبر
صیہونی حکومت بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا شکار
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی فوج پر
اکتوبر
شام میں فوجی کارروائیوں کے لیے ترکی کی قومی سلامی کونسل کی ہری جھنڈی
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:رجب طیب اردگان کے شام میں فوجی کارروائیوں کے بارے میں
مئی