?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے آفر آئی کہ احتجاج ملتوی کر دیں، میں نے اپنی اور تمام انڈر ٹرائل لوگوں کی رہائی کا مطالبہ رکھا تھا لیکن پتا چل گیا یہ (حکومت) مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، 24 نومبر کو ہر صورت میں احتجاج ہوگا۔
ڈان نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے انہیں پیشکش کی گئی تھی کہ احتجاج ملتوی کر دیں،جس پر انہوں نے اپنی اور تمام انڈر ٹرائل لوگوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ فوری طور پر پورا ہو سکتا تھا لیکن انہوں نے نہیں کیا،ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات چلتے رہتے ہیں مگر یہ پتا چل گیا کہ یہ سنجیدہ نہیں تھے اور یہ صرف احتجاج ملتوی کرانا چاہتے تھے۔
عمران خان نے کہاکہ ’ہائی کورٹ نے کل ضمانت منظور کی، حکومت کے پاس سنہری موقع تھاکہ مجھے رہا کر دیتے لیکن واضح ہو گیا کہ حکومت مجھے انگیج کر کے معاملے کو طول دینا چاہتی ہے، یہ بھی واضح ہو گیا کہ اصل طاقت جس کے پاس ہے اسی نے یہ سب کیا، یہ سب کچھ یہ بتانے کے لیے کیا گیا کہ وہ جو چاہیں کریں وہ قانون سے بالاتر ہیں‘۔
بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ’ میں جیل میں ہوں اور مجھ پر کیسز پر کیسز بنائے جا رہے ہیں، ہائی کورٹ ضمانت منظور کرتی ہے اور یہاں پہلے سے طے ہو جاتا ہے کہ رہائی نہیں دینی’۔
عمران خان نے کہا کہ ’26 ویں آئینی ترمیم مکمل نافذ ہو گئی تو کہیں سے ریلیف نہیں ملے گا، ہمارے پاس زندہ قوم کی طرح احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، 24 نومبر کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ریکارڈ احتجاج ہوگا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں حکومت کی نیت کا پتا چل چکا ہے، اب واضح ہو چکا ہے کہ مجھے 24 نومبر سے پہلے رہا نہیں کریں گے، احتجاج بھی ہوگا مذاکرات بھی چلتے رہیں گے‘۔
عمران خان نے کہاکہ ’ہم ان کی کیا بات مانیں؟ مذاکرات ہوں گے تو بات آگے چلے گی، اگر وہ بات چیت میں سنجیدہ ہیں تو ہمارے لوگوں کو رہا کیا جائے‘۔
انہوں نے کہاکہ جیل میں رہتے ہوئے مجھ پر 60 کیسز ہو چکے ہیں، نواز شریف نے کتنے شورٹی بانڈ جمع کروائے تھے، نواز شریف کی بایو میٹرک بھی ایئرپورٹ گئی تھی’۔
عمران خان نے کہاکہ ’مذاکرات جن سے ہو رہے ہیں ان کے نام نہیں بتا سکتا، ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ میں سب گرفتار لوگوں کی رہائی ہے، سارے مرکزی مقدمات میں میری ضمانت ہو چکی ہے،یہ جو مذاکرات تھے اس میں سنجیدگی نظر نہیں آئی‘۔


مشہور خبریں۔
ہم یوکرین کو بھاری ہتھیار بھیجنے کے لیے تیار ہیں: جرمنی
?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ اینالنا بائرباک نے جمعرات کو کہا کہ
اپریل
ہندوستان میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی پر اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان میں مسلم طالبات کو حجاب سے
فروری
امریکہ اسرائیل کے سائبر حملے کا اصل مجرم
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے ایک متعلقہ تحقیق میں اعلان کیا ہے
اپریل
اسرائیل کی بقا کو کئی محاذوں سے خطرہ ہے:صیہونی جنرل
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل نے اعتراف کیا کہ اگر ہم ایک
ستمبر
ایران-امریکہ تعلقات اور دفاعی و مزاحمتی آپشنز
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:ایران اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، جہاں
فروری
شیر افضل مروت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت
?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کو
مارچ
مقبوضہ فلسطین کے بن گورین ائرپورٹ عملے کی ہڑتال
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ تل ابیب کے بن گورین
فروری
دنیا پور پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے، رمشا، خوشخال خان
?️ 20 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والے ایکشن تھرلر ڈراما دنیا
ستمبر