پاکستانی پاسپورٹ کا دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں شمار ہونے پر گورنر پنجاب کا رد عمل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں اردو پوائنٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ دنیا میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے، یہ ہے نیا پاکستان- گورنر پنجاب نے اردو پوائنٹ کی خبرٹھیک سے پڑھی نہیں تھی، جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئے ہے اور اس فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کا شمار دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں کیا گیا ہے- گورنر پنجاب کی جانب سے فیس بک پیج پر کی جانے والی اس پوسٹ پر فیس بک صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے-

متعدد صارفین نے گورنر پنجاب کو مشورہ دیا کہ وہ خبر کو درست طریقے سے پڑھنے کے بعد ہی اس پر اپنی کوئی رائے یا تبصرہ دیا کریں- تاہم یہ معلوم ہونے کے بعد کہ اس پوسٹ میں بڑی غلطی سرزد ہو گئی ہے، گورنر پنجاب نے اپنے پیچ سے یہ پوسٹ فوری طور پر ہٹا دی- اس خبر کا سکرین شاٹ آپ نیچے دیکھ سکتے ہے- واضح رہے کہ دنیا بھر کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے ادارے نے سال 2021 کےلیے طاقتور ترین پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی کی فہرست جاری کردی۔

بین الاقوامی ادارے ہینلے کی جانب سے 199 ممالک کے پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستانی پاسپورٹ نو درجے تنزلی کے بعد 104 سے 113 ویں نمبر آگیا۔ فہرست کے مطابق جاپان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کا طاقتور ور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا، جاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا بھر میں 193 ممالک میں بغیر ویزا جانے یا ویزا آن ارائیول کی اجازت ہے۔
فہرست کے مطابق سنگاپور دوسرے، جرمنی، جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ فہرست میں چوتھا نمبر اٹلی، فن لینڈ، اسپین اور لکسمبرگ کا ہے، آسٹریا، ڈنمارک پانچویں، فرانس، آئرلینڈ، نیدر لینڈ، پرتگال، سوئیڈن چھٹے، جب کہ بیلجیئم، نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، امریکا ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ناروے، یونان، مالٹا اور جمہوریہ چیک آٹھویں جب کہ کینیڈا اور آسٹریلیا نویں اور دسویں نمبر پر ہنگری موجود ہے۔
گزشتہ فہرست میں لتھوانیا، پولینڈ اور سلوواکیا دسویں نمبر پر براجمان تھے جب کہ حالیہ فہرست میں انہیں ایک درجے تنزلی کے بعد گیارویں پوزیشن دی گئی ہے۔ درجہ بندی کے اعتبار سے پاکستانی پاسپورٹ 104 ویں نمبر سے 9 درجے تنزلی کے بعد 113 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ سال جاری ہونے والی فہرست میں پاکستان کا نمبر 104 تھا، انڈیکس میں پاکستان کے بعد شام، عراق اور افغانستان کے نام شامل ہیں۔ پاسپورٹ کی درجہ بندی کے اعتبار سے شہریوں کو مختلف ممالک میں بغیر ویزا یا آن ارائیول ویزا کی سہولت حاصل ہوتی ہے، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو بغیر ویزا کے صرف 32 ممالک میں جانے کی اجازت ہے۔

مشہور خبریں۔

شام میں امریکی کونک اڈے کو دوبارہ نشانہ بنانا گیا

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں امریکی قبضے کے اڈے کو ایک بار پھر نشانہ

قومی اسمبلی کے سپیکر افغانستان میں لینڈینگ سے پہلے ہی واپس 

?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کے

وزیر اعظم نے 26 نومبر کے احتجاج میں گولی نہ چلنے کی نا مناسب بات کی، علی امین گنڈاپور

?️ 4 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا

داعش دہشت گردوں کا سامرا کو نشانہ بنانے کا منصوبہ

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:  ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا کہ داعش سامرا شہر

خطے میں امریکہ کا نیا اشتعال انگیز قدم

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے 3,000 سے زیادہ امریکی

یمن کی تقسیم کے لیے امریکی ایلچی پانی سے باہر

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کے لیے امریکی ایلچی لنڈر کنگ نے جمعرات کو یمن

امریکی تعلیمی نظام میں اسکینڈل اور طلباء کے ساتھ زیادتی

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ میں شکاگو کے تیسرے سب سے بڑے اسکول ڈسٹرکٹ CPS

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی نئی سازش، حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اہم اپیل کردی

?️ 17 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی عوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے