پاکستانی میڈیا پر ایرانی آئل ٹینکر چوری کرنے میں امریکی ناکامی کی عکاسی

پاکستانی میڈیا پر ایرانی آئل ٹینکر چوری کرنے میں امریکی ناکامی کی عکاسی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی میڈیا نے بحیرہ عمان میں امریکا کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکر کی چوری میں ناکامی کو وسیع پیمانےپر رپوٹ کیا ہے جو  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جرات مندانہ کارروائی کے بعد اسلامی ایران کے خلاف امریکہ کی بڑی شکست شمار ہوئی،  ایرانی فورسز نے امریکی بحریہ کی آئل ٹینکر پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے کل (بدھ کو) اعلان کیا کہ اس نے بحیرہ عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل لے جانے والے ایک آئل ٹینکر کو چوری کرنے کی امریکی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایران کے سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، IRGC بحریہ کی بروقت اور مستند کارروائی سے، بحیرہ عمان میں ایرانی تیل کی چوری کے لیے امریکی بحریہ کی دہشت گردی کی کارروائی ناکام ہو گئی۔ٹریبیون نے دعویٰ کیا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات میں تعطل کے درمیان تہران اور واشنگٹن کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔

اسلام آباد شہر سے شائع ہونے والے انگریزی زبان کے اخبار ڈان نے بھی سرکاری ایرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہاIRGC بحریہ کی بروقت اور مستند کارروائی سے بحیرہ عمان میں ایرانی تیل چوری کرنے کا امریکی آپریشن ناکام ہو گیا۔

اردو زبان کے نیٹ ورک "دنیا نیوز” کی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی فورسز نے ایرانی ٹینکر کو قبضے میں لینے کی امریکی کارروائی کو ناکام بنا دیا اور امریکی افواج کی تیل چوری کی کوشش ناکام ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکیوں نے ٹینکر کو واپس لینے کی کوشش کی لیکن ایرانی بحریہ کے ہاتھوں انہیں دوسری بار شکست ہوئی۔نیوز نیٹ ورک اے، آر، وائی  پاکستان نے رپورٹ کیاکہ امریکی ایرانی ٹینکر کو چوری  کی کوشش کے بعد، پاسداران انقلاب نے فوری جوابی کارروائی کی اور ایرانی تیل چوری کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

اردو زبان کے نیٹ ورک نے مزید کہا کہ امریکہ بحیرہ عمان میں ایرانی ٹینکر کو قبضے میں لینے کی کوشش کر رہا تھا لیکن آئی آر جی سی کی بحریہ کی بروقت کارروائی نے اس اقدام کو کامیاب ہونے سے روک دیا۔ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی بروقت کارروائی سے بحیرہ عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران کا تیل چوری کرنے کا امریکی بحریہ کا دہشت گردانہ آپریشن ناکام ہوگیا۔

 

مشہور خبریں۔

دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت فروغ پارہی ہے

?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور

بائیڈن کا دورۂ یورپ ؛روس سے متعدد امریکی سفارت کاروں کا خارجہ

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کے خلاف روس کا فوجی آپریشن 29ویں روز میں داخل

سی ٹی ڈی کی اہم  کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

?️ 1 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) ملک دشمن عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی کہ اہم

دو دن گزر جانے کے بعد بھی صارفین کو ایکس تک رسائی میں دشواری کا سامنا

?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں ایکس کی سروس

صنعاء کی جانب سے سعودیوں کے جرم پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے انسانی حقوق کے وزیر علی

صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے منحل ہونے کا امکان

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے

قدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت رہے گا: خود مختار تنظیم

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کے نگراں وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اتوار

وزیر ریلوے نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پر الزامات کے حوالے سے وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے