?️
لاہور (سچ خبریں)وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم نے امن کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں پاکستان ایک پرامن ملک ہے، پاکستانی امن پسند قوم ہے،علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے،بھارت کا انتہا پسند انہ رویہ خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق امن کے عالمی دن پر پیغام میں عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام امن کی اہمیت اور ضرورت سے باخوبی آگاہ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے اپنے لہو سے امن کی تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں میں پاکستان ہراوّل دستے کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کا آگ سے امن تک کا سفر شہداء کی قیمتی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے، شہداء امن کے پیامبر ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دینے کے بعد امن نصیب ہوا ہے، بھارت کا انتہا پسند انہ رویہ خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار نے غیر قانونی اقدام کر کے امن کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور بعض علاقوں میں بسنے والے انسان امن کے متلاشی ہیں، غربت، ناانصافی، جہالت، محرومی، جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، امن کا براہِ راست تعلق ترقی اور خوش حالی سے جڑا ہوا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پُرامن ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے وطن کے بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو ہیں، عالمی یومِ امن کو منانے کا مقصد لوگوں میں امن کی ضرورت اور اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن جنگ اتنی طویل کیوں ہوئی
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:2015 سے، جب یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت
مارچ
روس کی کس ملک سے دشمنی ہے؟ پیوٹن کی زبانی
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے کہا کہ اس ملک کے کسی
مارچ
عراق کے شہر کرکوک میں ایک خطرناک دہشت گرد گروہ کی تباہی
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: عراق کی صوبائی انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان جاری
دسمبر
امریکہ دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرنے میں ماہر ہے:چین
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کیوبا میں الیکٹرانک مواصلاتی آلات
جون
مودی کا پاکستان پر الزام: پہلگام حملے کے سیاسی مقاصد ؟
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:پہلگام حملے کے بعد نریندر مودی کا پاکستان پر الزام
اپریل
مراکش نے عالمی برادری سے غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: ہزاروں مراکشی شہریوں نے ملک کے مختلف شہروں میں صیہونیت
جون
نیتن یاہو نہیں تو دوسرے صیہونی انتہاپسند؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 3 جون 2021سچ خبریں:انیو یارک ٹائمز نے 12 سال بعد نیتن یاہو کو سیاست
جون
یمن کا امریکی آئل ٹینکر پر میزائل اور ڈرون حملہ
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک
اکتوبر