?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ایران کے دارالحکومت تہران اور ترکی کے دارالحکومت استنبول کے لیے مال بردار ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا۔اس حوالے سے ریلوے وزیر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ کارگو ٹرین کے بعد مسا فر ٹرین کا آغاز بھی کریں گے ٹرین سے پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان سامان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کارگو ٹرین کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ کارگو ٹرین کے بعد مسا فر ٹرین کا آغاز بھی کریں گے جبکہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ استنبول، تہران اسلام آباد مال بردار ٹرین کے آپریشنز کی بحالی خوش آئند ہے۔
واضح رہے کہ ٹرین 12 دنوں میں یک طرفہ سفر مکمل کرے گی اور اس سے پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان سامان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔اسلام آباد سے روانہ ہونے والی تہران، استنبول مال بردار ٹرین راولپنڈی، لاہور، سکھر سے ہوتے ہوئے جمعرات کو سیپ زنڈ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی، ٹرین نوشکی، دالبندین اور تفتان سے ہوتے ہوئے زاہدان جائے گی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی وزیر خارجہ کا خاص مقصد سے ایران کے پڑوسی ملک ایران کا دورہ
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے مخصوص اہداف
مارچ
فلسطینی صحافی کے قتل کا کیس عدالت میں
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی صحافیوں کی تنظیم کے سیکرٹری ناصر ابوبکراور صحافیوں
ستمبر
برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف چلائی جانے والی عدم اعتماد
جون
صیہونی حکومت کی ایران پر اچانک حملہ کرنے کی 5 غلط فہمیاں
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: جدید ڈپلومیسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے 13 جون
جون
روس نے زرکان ہائپرسونک میزائلوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کی
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: ہفتہ 20 اگست کو روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو
اگست
شہدائے کربلا نے کیا پیغام دیا ہے؟عمر ایوب کی زبانی
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے یومِ
جولائی
فعال ٹیکس گزار نہ ہونے کی صورت میں کاروبار سیل کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر
?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کے چیئرمین
دسمبر
مشکلات کا سامنا کئے بغیر بڑا کام نہیں کر سکتے
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تین
اگست