?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پاکستان، اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطار تارڑ نے کہا کہ اٹلی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت پرخوشی ہوئی، حکومت اور عوام کی جانب سےاٹلی کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اورتعلیم کے شعبے میں دونوں ملکوں کےبہترین تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے 75 سال پر محیط سفارتی تعلقات ہیں، علاقائی کشیدگی کے باوجود اٹلی کے وزیر داخلہ کا دورہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دونوں ملک سیاسی اور اقتصادی معاملات میں باقاعدہ مکالمے کے خواہاں ہیں، پاکستان، اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔ اٹلی پاکستان کا تجارت اور معیشت کے میدان میں اہم شراکت دار ہے، دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرنا خوش آئند ہے، اٹلی یورپی یونین میں پاکستانی طلبا کے لیے ایک پرکشش مقام بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3500 پاکستانی طلبا اس وقت اٹلی میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، باہمی فائدہ مند شراکت داری کو مضبوط بنانے میں اٹلی کی سفیر کی انتھک کوششیں قابل ستائش ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی حکومت کو امریکی انٹیلی جنس اور لاجسٹک سپورٹ کم کرنے کی منظوری
?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں: ال مانیٹر ویب سائٹ کے مطابق امریکی پارلمنٹ نمائندوں نے
ستمبر
رشدی زندہ یا مردہ؛اس کے وکیل کی زبانی
?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:آیت شیطانی کے منحرف مصنف سلمان رشدی کے زندہ یا مردہ
اکتوبر
غزہ میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی بحران
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: Lula Dasliwa نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے
ستمبر
دوسرے مرحلے میں کتنے فلسطینی قیدی رہا ہوں گے؟
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا
جنوری
آٹھ سال مزاحمت کے بعد نتن یاہو نے معافی کی درخواست کیوں کی؟
?️ 2 دسمبر 2025 آٹھ سال مزاحمت کے بعد نتن یاہو نے معافی کی درخواست
دسمبر
مسجد نبوی کے امام کی پاکستان کے لیے دعائیں
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ
اگست
ملک بھر میں ویکسینیشن کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ
?️ 11 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں
اگست
مغربی رہنماؤں کے برعکس، میں ڈونلڈ ٹرمپ سے نہیں ڈرتا: زیلنسکی
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولودیمیر زلنسکی نے واشنگٹن میں اپنی حالیہ ملاقات
نومبر