پاکستان، افغانستان اور چین کا ناقابل شکست اتحاد علاقائی ترقی کی ضمانت

پاکستان افغانستان چین

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کا لڑاؤ اور حکومت کرو کا نظریہ ناکام ہوگیا، پاکستان، افغانستان اور چین کا ناقابل شکست اتحاد علاقائی اتحاد و ترقی کی ضمانت ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی مسلسل کوششوں کے باوجود کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات پیدا کرے حالیہ سفارتی روابط نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کر دیا،چین جو ایک قابلِ اعتماد علاقائی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے نے اس سہ فریقی اتحاد کو اقتصادی تعاون اور باہمی سلامتی کے عزم سے مزید تقویت دی ہے۔ افغانستان کا باضابطہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) میں شمولیت اختیار کرنا ایک نئے دور کا آغاز ہے جو بھارت کے تخریبی عزائم کو شکست دے چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی بھرپور کوششوں کے باوجود کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دراڑ ڈالے دونوں ممالک کے گہرے ثقافتی، مذہبی اور تاریخی رشتے مزید مضبوط ہو گئے ہیں اور اب چین کی حمایت کے ساتھ یہ برادری ایک اسٹریٹجک شراکت داری میں بدل رہی ہے جو باہمی عزت، استحکام اور ترقی پر مبنی ہے۔ بھارت کے من گھڑت بیانیے پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں جبکہ افغانستان علاقائی انضمام کو گلے لگا رہا ہے اور سی پیک میں شمولیت کے ذریعے کابل کو گوادر سے جوڑ کر جنوبی اور وسطی ایشیا میں تجارت، ترقی اور رابطے کے نئے دروازے کھول رہا ہے۔

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بیجنگ میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے کابل کے حالیہ دورے کو یاد کیا اور دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت، سفارتی روابط، تجارت اور ٹرانزٹ کی سہولت کا خیرمقدم کیا، انہوں نے تجارت، رابطے، سلامتی اور باہمی مفادات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ بھارت کی تفرقہ انگیز پالیسی ناکام ہو چکی ہے کیونکہ پاکستان اور افغانستان تعمیری سفارت کاری کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں اور چین کی قیادت میں ایک پرامن اور باہم مربوط خطے کی تعمیر کا خواب حقیقت بن رہا ہے، سہ فریقی اتفاق رائے بھارت کی منفی مہم سے کہیں زیادہ طاقتور پیغام ہے۔

جب بھارت خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے جاسوسی اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ پھیلا رہا ہے، پاکستان اور افغانستان چین جیسے قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار کے ساتھ امن، اقتصادی تعاون اور علاقائی انحصار کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی ہم منصب کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی ملاقات کے دوران سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ نے خطے کی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار کیا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

مشہور خبریں۔

سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں اضافے کا اعلان

?️ 10 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں

یمنی جنگ میں سعودی عرب کے گھناؤنے جرائم پر ایک نظر

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:   سعودی عرب کی قیادت میں عرب جارح اتحاد سات سال

پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے، وزیر اعظم

?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

یوکرین بحران اور چین کی بڑھتی طاقت سے پریشان امریکہ

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے ایسی حالت میں یوکرین کی مدد کے لیے 40

غرہ کے بارے میں الجزائر کی مصر سے اپیل

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:بعض باخبر عرب ذرائع کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون

کیا فلسطین میں نیا انتفاضہ شروع ہو رہا ہے؟

?️ 19 جون 2021سچ خبریں:اگرچہ فلسطینیوں پتھر انتفاضہ نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کی ناک

روسی صدر پیوٹن جلد پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں

?️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن

جنگ بندی کی نئی تجاویز پر حماس کا ردعمل

?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے