پاکستان کے ساتھ دوسری قسط کیلئے معاہدہ رواں ہفتے متوقع ہے، سربراہ آئی ایم ایف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت 3 ارب ڈالر کی دوسری قسط کے اجرا کا معاہدہ رواں ہفتے ہونے کی توقع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق معاہدہ طے پانے کی پیشرفت کے ساتھ ہی جنوبی ایشیائی ملک کے لیے مزید فنڈز کی فراہم کی راہیں کھل سکتی ہیں۔

کرسٹالینا جارجیوا نے سنگاپور میں ایک انٹرویو میں بلومبرگ ٹیلی ویژن کو بتایا کہ مجھے رواں ہفتے کے اندر جائزہ مکمل ہونے کے بعد معاہدہ ہونے کی توقع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی مشکل آئی ایم ایف پروگرام پر ڈٹے رہنے پر پاکستانی حکام خاص طور پر وزیر خزانہ تعریف کے مستحق ہیں۔

قسط کے اجرا کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے متعلق سوال پر انہوں نے ملک میں سب سے اہم مسئلہ ٹیکس وصولی میں کمی کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے جی ڈی پی کا صرف 12 فیصد ٹیکس جمع کرتا ہے، ہم کہہ رہے ہیں کہ آپ کی معاشی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیکس وصولی کو کم از کم 15 فیصد ہونا چاہیے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے حکومت کو سفارش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو لوگ ٹیکس ادا کر سکتے ہیں، ان سے ٹیکس وصول کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے یہ تصدیق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت ملک میں ترجیحی سرمایہ کاروں کا گروپ بنانے یا بگاڑنے کے خلاف اور اپنے کاروباری سودوں میں شفافیت اور احتساب یقینی بنانے کا مشورہ دیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے مشن جولائی میں پاکستان کے لیے 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی منظوری دی تھی، منظوری کے بعد فوری طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر جاری ہو گئے تھے۔

دوسری سہ ماہی کے جائزے کی کامیاب تکمیل کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو اگلے ماہ کے اوائل میں 71 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو جائے گی۔

آئی ایم ایف ٹیکنیکل اسٹاف نے 2 نومبر کو مختصر مدت کے قرض معاہدے کا جائزہ شروع کیا جو 10 نومبر کو ختم ہوا۔

باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا تھا کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام نے پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران زیادہ تر شعبوں کا احاطہ کیا اور کسی ایک نکتے پر اعتراض باقی رہ گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ روز دونوں فریقین کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت (ایم ای ایف پی) کو حتمی شکل دینے کے لیے پے در پے تفصیلات کا تبادلہ ہوا اور آج مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر پہنچنے کی توقع ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ نے یمن پر حملہ کیوں کیا؟

?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، امریکی صدر

کراچی:تاجروں نے  سندھ  حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

?️ 30 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) کاروباری اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے تاجروں نے

یوکرین کے 1500 سے زائد فوجی طیارے تباہ ہو گئے: روسی وزارت دفاع

?️ 10 جون 2022سچ خبریں: ڈونباس کے علاقے میں روسی خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز

صیہونی غاصبوں کی طرف سے لبنانی فوجیوں پر فائرنگ؛ کشیدگی میں اضافہ

?️ 25 فروری 2026 سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کے نامہ نگار نے رپورٹ کیا ہے

ملک میں کشیدہ سیاسی صورتحال کے سبب آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر ہورہی ہے

?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی

امریکی سپریم کورٹ نے TikTok  پرلگایی پابندی 

?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ نے آج ملک میں TikTok ایپ پر

امریکہ قازقستان سے کیوں دور رہے؟

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:  وسطی ایشیائی امور کے ماہر اناطول لیون نے وجوہات بتاتے

کورونا وائرس نے 13 کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کردیا، 28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے

?️ 5 اپریل 2021جنیوا (سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں شدید قہر مچا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے