پاکستان کے تمام مذاہب اور فرقوں سے دوستانہ تعلقات ہیں: شیخ رشید

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام مذاہب اور فرقوں سے دوستانہ تعلقات  ہیں، اسلام آباد کے پاس اربوں روپے ہیں لیکن غریبوں کو دینے کیلئے دل نہیں ہے، باتیں وہ زیادہ گردش کرتی ہیں جن میں مسالہ ہو، ہوسکتا ہے نالہ لئی کے بعد اپنی سیاست کا بھی فیصلہ کرلوں۔اسلام آباد میں مسیحی کالونی میں صرف مسیحی ہی رہیں گے۔

سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کرسمس کی آمد پر تقریب میں شرکت کی کیک کاٹا اور اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے تمام مذاہب اور فرقوں سے دوستانہ تعلقات ہیں، اسلام آباد میں مسیحی کالونی کے بیان پر قائم ہوں، کالونی میں صرف مسیحی شہری ہی رہیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسیحی ملازمین کیلئے 25،26 دسمبر کی چھٹی کااعلان کیا اور کہا کہ تمام مسیحی برادری کو 25 دسمبر سے پہلے تنخواہیں دے دینی چاہئیں،انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ میں انتہا پسندی کے واقعے پر شرمندہ ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کی رہائش کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، لوگ ایسی جگہوں پر رہ رہے ہیں جہاں انسان کا رہنا مناسب نہیں، میں اب سے ہر ماہ سی ڈی اے آیا کروں گا اور یہاں کے مسائل دیکھا کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ کل 105 ارب روپے کا نالہ لئی منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے، یہ منصوبہ11 ارب روپے سے شروع کیا تھا،26 سال بعد اب 105 ارب روپے کا ہوگیا ہے، ہوسکتا ہے نالہ لئی کے بعد اپنی سیاست کا بھی فیصلہ کرلوں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ باتیں وہ زیادہ گردش کرتی ہیں جن میں مسا لہ ہو اور کسی کی پگڑی اچھالی جائے،میں ہر مذہب کے بڑے کا نام عزت سے لیتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ کل سہالہ میں پولیس پر آٹھواں حملہ ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کا کنڈی کو نہ ہٹانے کا اشارہ، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر تبادلہ خیال

?️ 22 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا

ایرانی میزائل نے صہیونی حکومت کی وزارت جنگ کی عمارت کو نشانہ بنانا

?️ 4 اپریل 2026 سچ خبریں: صہیونی حکومت کی آرمی ہیڈکوارٹر کمانڈ اور وزارت جنگ کی

غزہ میں قحط کے سرکاری اعلان پر امریکی سفیر برہم!

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: تل ابیو میں امریکی سفیر مائیک ہیکابی نے سوشل میڈیا پر

سندھ: پیر سے فائزر ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 19 جون 2021کراچی (سچ خبریں) صوبائی  محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں پیر سے

ہم اسرائیل کی بار بار خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کریں گے: نبیہ بری

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جنگ بندی معاہدے

ماضی کے حکمرانوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی:فرخ حبیب

?️ 12 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سیاسی

نیتن یاہو نے خوف اور کمزوری کے باعث جنگ بندی قبول کی:یمن نیوز

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:یمن نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران

وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی کے بعد صوبائی وزیر حسنین بہادر مستعفی

?️ 18 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ساتھ تلخ کلامی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے