?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور ان کے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ثقافت کے شعبے میں تعاون اور قونصلر امور کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام کے لیے 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان متحدہ عرب امارات پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے لیے دستخط شدہ مفاہمت ی یادداشت کا بھی مشاہدہ کیا۔
قبل ازیں دفتر خارجہ آمد پر متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے عہدیدار اتوار کی شام دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔
دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ اس دورے سے دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مزید تقویت ملے گی۔
نائب وزیراعظم یو اے ای شیخ عبداللہ زیدالنیہان نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔
اپنے پاکستانی ہم منصب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام تعلقات میں مزید پیش رفت دیکھنا چاہتے ہیں، اور میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ گزشتہ ایک یا دو سال میں چیزیں اس سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔
اماراتی رہنما نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ تجارت، سرمایہ کاری اور ہوا بازی سمیت بہت سے مختلف شعبوں میں یہ جذبہ تیزی سے فروغ پائے گا‘۔
دریں اثنا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات ہیں، اور ایک دوسرے کے لیے مشترکہ عزم اور محبت اور پیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ یہ دورہ طویل عرصے تک جاری رہتا، تاہم وہ جانتے ہیں کہ شیخ عبداللہ زید النہیان کے دیگر عالمی وعدے بھی ہیں۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔
متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور ترسیلات زر کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکین وطن رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
روس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی عبوری حکومت اور استقامتی گروہوں کے درمیان غزہ
اگست
یمنی دارالحکومت پر جارحیت پسندوں کے فضائی حملے جاری
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی دارالحکومت صنعا کے بعض علاقوں میں سلسلہ وار فضائی
جنوری
میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا
?️ 10 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں
مئی
امریکی فوجی جارحیت پر عراق کا ردعمل
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں اہداف کے خلاف امریکی فوجی جارحیت
فروری
روس ٹرمپ کے "ڈرامائی الٹی میٹم” کو کوئی اہمیت نہیں دیتا: میدویدیف
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: دیمیتری مدویدف، روسی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نے امریکی
جولائی
لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ دار صیہونی حکومت ہے:لبنانی فوج
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی فوج نے ایک بیان جاری کر کے شام کی سرزمین
فروری
یمن 8 سال کی جنگ کے بعد اب سابقہ ملک نہیں رہا
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی جنگ ایک ایسی جنگ جس میں دسیوں ہزار ہلاک
مارچ
پاکستانی پروفیسر سمیت محققین کی ٹیم نے ’سپر کمپیوٹنگ کا نوبیل انعام‘ جیت لیا
?️ 10 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے ایسوسی ایٹ
دسمبر