?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے جنگ زدہ ملک یوکرین کی درخواست پر انسانی سامان پر مشتمل امداد کی دوسری کھیپ بھیج دی۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے جنگ زدہ لوگوں کی امداد کے لیے 7.5 ٹن سے زائد امدادی سامان پہنچانے کے لیے خصوصی ’سی 130‘ طیارے نے آج پاکستان سے اڑان بھری، جبکہ مزید 7.5 ٹن امداد جمعہ (3 جون) کو روانہ کی جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ذمہ دار اور امن پسند قوم ہونے کی حیثیت سے پاکستان نے تنازعات اور آفات کا شکار ممالک کی امداد کے لیے عالمی برادری کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کام کیا ہے۔
پاکستان کی طرف سے بھیجی گئی مالی امداد میں ادویات، طبی سامان، بستر اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔
اس سے قبل مارچ میں پاکستان کی طرف سے یوکرین کو انسانی امداد کی مد میں 15 ٹن کی پہلی کھیپ سی 130 ہوائی جہاز کے ذریعے نور خان بیس سے بھیجی گئی تھی۔
امداد بھیجنے کا فیصلہ اسلام آباد میں موجود یوکرینی سفارت خانے کی درخواست پر کیا گیا ہے، انہوں نے ضروری اشیا کی فہرست کے ساتھ امداد کی درخواست کی تھی۔
وزارت خارجہ نے تجویز پیش کی تھی کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو چاہیے کہ یوکرینی سفارتخانے کی جانب سے درخواست میں شامل غیر فوجی اشیا کے انتظام اور ترسیل کا بندوبست کرے۔
وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو ایک سمری ارسالی کی تھی جس میں یوکرین کی فوری مدد کے لیے امدادی سامان بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی۔
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی جھڑپوں میں اضافے کے نتیجے میں لاکھوں پناہ گزین پولینڈ اور دیگر پڑوسی ممالک میں منتقل ہو چکے ہیں۔
ملک میں تیزی سے خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر یوکرین پہلے ہی انسانی امداد کی فراہمی کے لیے عالمی برادری کو درخواست کر چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
مریم اورنگزیب، جاوید لطیف اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے سے بری
?️ 24 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ
جنوری
صیہونی نئے انتفاضہ سے پریشان
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں مزاحمتی تحریک اور صیہونی فوج کے درمیان لڑائی
ستمبر
نصراللہ نے ۳۰ سال سے اسرائیل کے خواب کو ایک ڈراؤنا خواب میں بدل دیا : عراقچی
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقچی نے اتوار کی رات اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا
ستمبر
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزریراعظم شہباز شریف لندن میں 5 روزہ قیام کے
نومبر
ہندوستان میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی پر اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان میں مسلم طالبات کو حجاب سے
فروری
ایران پر حملہ امریکہ کے لیے کیسا رہا؟؛چین کی زبانی
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:چین نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کو
جون
اقوام متحدہ میں پاکستان نے کشمیر پر بھارتی قبضہ کی مذمت کی
?️ 17 فروری 2021واشنگٹن ﴿سچ خبریں﴾ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا
فروری
وزیراعظم سے گلگت بلتستان کے قومی ہیروز کی ملاقات، 25، 25 لاکھ کے چیک سے نوازا
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے گلیشیئر پھٹنے کی پیشگی
اگست