?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے کاربن مارکیٹ پالیسی تشکیل دے دی، پالیسی کے تحت ماحولیاتی آلودگی سے پاک منصوبے (گرین پروجیکٹس) بنانے کے لیے صوبوں کی صلاحیتیں بڑھائی جائیں گی، پاکستان عالمی کاربن مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ کریڈٹ لے سکے گا۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی نے قومی کاربن مارکیٹ پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذرائع کے مطابق کاربن مارکیٹ پالیسی سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے، کابینہ سے منظوری کے بعد پالیسی پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کاربن کے اخراج کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی عالمی ماحول کے لیے شدید نقصان کا باعث بن رہی ہے، عالمی سطح پر آلودگی پھیلنے کے نتیجے میں دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ماحولیاتی تبدیلیاں رو نما ہوئی ہیں، جن کے نتائج طاقت ور سمندری طوفانوں، زلزلوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔
ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2023 کو اب تک کا ’گرم ترین سال‘ قرار دیا گیا تھا، اقوام متحدہ نے رواں سال مارچ میں انتباہ کیا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی رفتار اندازوں سے بھی زیادہ بڑھ چکی ہے۔
پاکستان کی کاربن پالیسی کے تحت ’گرین پروجیکٹس‘ میں جنگلات، توانائی، ویسٹ منیجمنٹ کے منصوبے شامل کیے جائیں گے، ان منصوبوں کے ذریعے پاکستان عالمی کاربن مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ کریڈٹ لے سکے گا۔
وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ کاربن پالیسی کے تحت نیشنل کاربن رجسٹری کا قیام عمل میں لایا جائے گا، رجسڑی میں کاربن کریڈٹ سے متعلق ڈیٹا رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
پاکستان کی کاربن مارکیٹ میں حصہ ڈالنے کی پوری صلاحیت ہے، ملک میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے متعدد منصوبے زیر عمل ہیں، باکو میں ہونے والی کاپ 29 کانفرنس میں عالمی سطح پر کاربن کریڈٹ مارکیٹ کے رولز کو حتمی شکل دی گئی تھی۔
رولز فائنل ہونے کے بعد آرٹیکل 6 پیرس ایگریمنٹ مکمل طور پر فعال ہوچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا اب پلاسٹک بھی کھائی جا سکے گی؟
?️ 30 جولائی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) کیا مستقبل میں پلاسٹک غذا کے طور پر استعمال ہوگی؟
جولائی
برطانوی پولیس ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر قابو پانے کی کوشش میں
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: برطانوی پولیس نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ
جولائی
مسجد اقصیٰ پر ایتمار بن گویر کے حملے میں فلسطینی کی شہادت
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن
جنوری
اردگان کے ایشیائی دورے کے مقاصد کیا ہیں ؟
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ملائیشیا اور انڈونیشیا کے
فروری
کیا وینزویلا پر براہ راست امریکی فوجی حملہ قریب ہے؟
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی ایک نئے
دسمبر
2021 میں ہمیں 900 سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے: اردن
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:اردن کے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ
فروری
بائیڈن حکومت کا اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر
نومبر
فوج نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا
?️ 22 فروری 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان اور شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس
فروری