پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ چین

پاکستان چین

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا سب سے قابل اعتماد شراکت دار اور مضبوط حامی رہا ہے، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان روایتی دوستی غیرمتزلزل اور اٹوٹ ہے، عالمی منظرنامہ کیسا بھی ہو چین اور پاکستان کی دوستی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، چینی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ لین جیان نے لکھا کہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق عالمی منظرنامے میں تاریخی تبدیلیوں، بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال میں علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی ناگزیر ہے۔ برادر ملک کی وزارت خارجہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ چین پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان نے یہ بھی لکھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی وقت کے امتحان پر پوری اُتری ہے اور ناقابلِ شکست رہی ہے، چین پاکستان کے ساتھ مل کر روایتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے، تزویراتی ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے 20 سے 22 اگست 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جس میں انہوں نے پاکستانی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں۔

چینی وزیر خارجہ کا یہ دو روزہ دورہ چھٹے پاک،چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے سلسلے میں تھا، اس دورے کا مقصد چین،پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے، تجارت، معاشی تعاون، دفاع، سکیورٹی، اور علاقائی استحکام پر بات چیت کرنا تھا۔

مشہور خبریں۔

چین نے کابل سے خواتین کے حقوق کے لیے اپنی کوششیں بڑھانے کو کہا

?️ 12 مئی 2023چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے ایک پریس

غزہ میں حماس کی مہلک کمین گاہوں کی نئی حکمت عملی، اسرائیلی فوج پر کاری ضربیں  

?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:القسام بٹالین نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے خلاف مہلک

امریکی فضائیہ ناکارہ اور کمزور ہو چکی ہے: ہیریٹیج

?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:  2022 میں امریکی فوجی طاقت کے انڈیکس پر اپنی تازہ

مصر صیہونی تعلقات میں بحران

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے کہا کہ صیہونی

یوکرین کی شکایات کو مسترد کرنے کے ہیگ کورٹ کے فیصلے پر روس کا ردعمل

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی

جبالیا میں صیہونی جرائم کا آنکھوں دیکھا حال

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کے جبالیا علاقے میں صیہونی افواج کے مظالم

پی ٹی اے کا ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا دعویٰ

?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے ترجمان

اسرائیل کے لیے مہلک ہتھیاروں کے لائسنس کی منظوری میں سابق جرمن حکومت کی رازداری

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: ایک جرمن اشاعت نے خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے