?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا سب سے قابل اعتماد شراکت دار اور مضبوط حامی رہا ہے، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے۔
چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان روایتی دوستی غیرمتزلزل اور اٹوٹ ہے، عالمی منظرنامہ کیسا بھی ہو چین اور پاکستان کی دوستی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، چینی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ لین جیان نے لکھا کہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق عالمی منظرنامے میں تاریخی تبدیلیوں، بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال میں علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی ناگزیر ہے۔ برادر ملک کی وزارت خارجہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ چین پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان نے یہ بھی لکھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی وقت کے امتحان پر پوری اُتری ہے اور ناقابلِ شکست رہی ہے، چین پاکستان کے ساتھ مل کر روایتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے، تزویراتی ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے 20 سے 22 اگست 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جس میں انہوں نے پاکستانی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں۔
چینی وزیر خارجہ کا یہ دو روزہ دورہ چھٹے پاک،چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے سلسلے میں تھا، اس دورے کا مقصد چین،پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے، تجارت، معاشی تعاون، دفاع، سکیورٹی، اور علاقائی استحکام پر بات چیت کرنا تھا۔


مشہور خبریں۔
شاہ رخ خان کا ہمشکل؛سوشل میڈیا صارفین دنگ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:بھارت میں ایک بار پھر ایسا شخص سامنے آیا ہے جو
جون
Jokowi, Prabowo could buy more time in VP selection
?️ 8 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
مغربی کنارے کے خلاف صیہونی وحشی پن
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مکینوں کے خلاف آنسو
دسمبر
ایرانی سفیر کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت: انہیں تمام سفارتی استثنیٰ حاصل ہے
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے
جولائی
افغان طالبان کے سروں پر موت کے بادل
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں
اپریل
حکومتی وفد اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر میں حتمی معاہدہ، مظاہرین کی گھروں کو واپسی
?️ 4 اکتوبر 2025مظفر آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کے مذاکراتی وفد نے جوائنٹ ایکشن
اکتوبر
پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر توجہ دے: فردوس عاشق
?️ 5 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق
جون
سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کی مساجد کے درجنوں ائمہ اور خطبا کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 30 مارچ 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کی مساجد
مارچ