?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سوچ سمجھ کر دیکھنا آج وہ نہیں جو ساڑھیاں پیش کریں۔ تم نے حملہ کیا جس کا ہم نے جواب دیا، ہم نے ابھی نندن کو چائے پلاکر واپس بھیجا۔
تفصیلات کے مطابق لکھی غلام شاہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا آج 27 فروری کی مناسبت سے دو پیغام دینا چاہتا ہوں، ایک پیغام نریندی مودی کو دینا چاہتا ہوں اور ایک پیغام بلاول بھٹو زرداری کو دینا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا مودی نے تین سال پہلے جارحیت کی اور پاکستان کی سرحدوں پر حملہ کیا، ایک جاگتی قوم تھی، تم نے حملہ کیا جس کا ہم نے جواب دیا، ہم نے ابھی نندن کو چائے پلاکر واپس بھیجا، سوچ سمجھ کر پاکستان کی طرف آنکھ اٹھانا، آج وہ نہیں جو تمہیں ساڑھیاں پیش کریں۔
بلاول بھٹو زرداری کے لیے اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا سنا ہے بلاول آج لانگ مارچ نکال رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہم سے حساب لینے نکلے ہیں تو ضرور لو ہمارا حساب، ہمارا وزیراعظم گھبراتا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلاول سے 15 سال کا حساب لینے آئے ہیں، کراچی کے لوگوں کو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر لوٹا جا رہا ہے، بلاول سے پوچھتا ہوں کہ کراچی میں بے امنی کا ذمہ دار کون ہے؟ آئی جی، ایس پی کس کے تابع ہیں؟ بلاول سے پوچھتا ہوں کہ ورکرز کو 30 ،30 ہزار روپےکس نے دیے ہیں؟
وزیر خارجہ کا کہنا تھا آج کراچی سے نکلنے سے پہلے لوگ امن و امان سے متعلق سوال کریں گے، سروے کے مطابق 5 فیصد پنجاب کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینےکا کہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ایک تحصیل کی سیٹ ملی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا سندھ کے عوام کو کہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ پی ٹی آئی کرے گی۔


مشہور خبریں۔
القسام کی نیتن یاہو کو دھمکی
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: حماس کی عسکری شاخ کی قسام بٹالین سے وابستہ تلکرم بٹالین
فروری
منگل کو تجربہ کیا گیا میزائل سپرسونک تھا: شمالی کوریا
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: روئٹرز نے شمالی کوریا کے حوالے سے بتایا کہ پیانگ یانگ
ستمبر
روس کا ہیئت تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر غور
?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہیئت
دسمبر
بلوچستان کو آزاد کرنے کا خواب دیکھنے والے خام خیالی میں ہیں۔ سرفراز بگٹی
?️ 1 ستمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان
ستمبر
کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے
?️ 25 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں
جنوری
ن لیگ کی قیادت کا نواز شریف سے واپس آ کر پارٹی کی کمان سنبھالنے کا مطالبہ
?️ 30 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سینئر لیگی قیادت نے پارٹی قائد نواز شریف کو
جولائی
ایمن الظواہری ہم نے مارا: بائیڈن
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی صبح افغانستان کے
اگست
مغرب شام کی انسانی ضروریات کو کیوں نظر انداز کرتا ہے ؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:باقوام متحدہ میں روس کے نائب نمائندے دمتری پولیانسکی نے جمعرات
ستمبر