?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے، غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں سے متعدد شہری شہید ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں شرم الشیخ میں ہونے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادی سےاسرائیلی خلاف وزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔
وزارت امور خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری شرم الشیخ معاہدے،جنگ بندی کےمکمل نفاذ، فلسطینی شہریوں کےتحفظ کویقینی بنائے۔
جاری بیان میں پاکستان نے فلسطینی عوام سے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے 1967 سے پہلے کی سرحدوں کےمطابق خودمختارفلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے۔
خیال رہے کہ دو سال کی جنگ کے بعد 13 اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں امریکا، مصر ، قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے مذکورہ بالا ممالک کے سربراہان نے دستخط کیے تھے۔
جنگ بندی معاہدہے کے بعد ہفتے کے روز اسرائیل نے حماس کی جانب سے حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ پر شدید ترین بمباری شروع کردی تھی جس میں 38 افراد شہید اور 143 زخمی ہوئے تھے۔
حماس نے کسی بھی قسم کے حملے کرنے کی تردید کی تھی۔ ا سرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں جنگ بندی خطرے میں پڑگئی تھی۔ بمباری کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے امدادی قافلوں کی گزرگاہیں روک کر غزہ میں امداد کا داخلہ بند کردیا تھا۔
غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے بعد 47 خلاف ورزیاں کیں، جن میں 38 افراد شہید اور 143 زخمی ہوئے تھے۔
بعدازاں 20 اکتوبر کو اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد جنگ بندی معاہدے کی بحالی کا اعلان کردیا تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کی کہ جنگ بندی تاحال برقرار ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی افواج نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں سلسلہ وار اہم حملوں کے بعد جنگ بندی کو مزید مستحکم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھے گا اور معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت جواب دیا جائے گا‘۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی افغانستان میں اپنے فوجیوں کے جرائم کو چھپانے کی کوشش
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: وکی لیکس نے جنگی جرائم سے بچنے کے لیے مختلف
اگست
شبلی فراز کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم بیان
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فرازنے اسلام آباد کے بلدیاتی
جنوری
امریکی جیلوں میں بیمار قیدیوں کی اموات میں اضافہ
?️ 25 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی ریاستی جیلوں کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا
جنوری
ترکی کے جنگلات میں لگی آگ میں بھی امریکہ کا ہاتھ
?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:جہاں ایک طرف ترکی کے جنگلوں میں جان بوجھ کر آگ
اگست
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیق شروع ہو گئی
?️ 25 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے راولپنڈی رنگ
مئی
مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہری کے ہاتھوں 2 صیہونی فوجی زخمی
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری نے چاقو سے حملہ
مارچ
مذاکرات کی طرف واپسی صیہونی حکومت کے مفاد میں
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 کے مطابق بارایلان یونیورسٹی میں
مارچ
شام میں التنف بیس میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:اردن کے شمال مشرق میں واقع امریکی فوجی اڈے پر عراقی
جنوری