پاکستان: کورونا وائرس کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ

پاکستان: کورونا وائرس کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ

?️

کراچی ( سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے خبردار کردیا ہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھی آنے کا خدشہ ہے۔ صحت کی صورتحال ایک بار پھر سنگین ہوسکتی ہے کیوں کہ ملک میں بھارتی قسم سمیت کورونا وائرس کی مختلف اقسام رپورٹ ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ہے، صحت کی صورتحال ایک بار پھر سنگین ہوسکتی ہے کیوں کہ ملک میں بھارتی قسم سمیت کورونا وائرس کی مختلف اقسام رپورٹ ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس لیے ضروری ہے کہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، بالخصوص صنعتی شعبے کو ساتھ لیا جائے کیوں کہ اگر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا ہے تو حکومت ایک اور لاک ڈاؤن کا انتخاب کرسکتی ہے، اس صورتحال سے بچنے کے لیے ہر ایک کو وائرس سے بچاؤ کے کی ویکسین لگوانی ہوگی، حکومت ان عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرے گی جو ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام ہوں گے۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ حکومت صرف ان فیکٹریز کو کھولنے کی اجازت دے گی جو کورونا وائرس کے خلاف اپنے عملے کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائے گی ، جس کے لیے انہوں نے نادرا کے دفاتر میں کبھی ووڈ 19 ویکسی نیشن کے مراکز کھولنے اور میڈیکل اور پیرامیڈیکل کے آخری سال کے طلبہ سے اس سلسلے میں مدد حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری طرف پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے12 ممالک سی کیٹیگری سے نکال دیا ہے، اسی کیٹیگری لسٹ میں 38 ممالک شامل تھے، اب کم ہوکر 26ممالک رہ گئے ہیں ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی ممالک کی نئی فہرست جاری کردی ہے، فہرست میں بھارت ، بنگلا دیش، برازیل ، انڈونیشیاء ، ایران ، عراق اور جنوبی افریقہ ،چلی ، کولمبیا، نیپال، فلپائن، بھوٹان شامل ہیں،ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع

?️ 23 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹی کے درمیان

ترکی کا شام اور بشار الاسد کے بارے میں تازہ ترین موقف

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے العربیہ کے ساتھ انٹرویو میں شام

فرخ حبیب کا پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فرخ

راہُل گاندھی کی آمد سے قبل جموں میں دو دھماکے، چھ افراد زخمی

?️ 29 جنوری 2023جموں و کشمیر: (سچ خبریں) انڈیا کے زِیرانتظام جموں و کشمیر میں

غزہ میں صیہونی زمینی فوج پر کیا بیت رہی ہے؟

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: جب کہ پورے غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں کے فضائی

اسلام آباد افغان مہاجرین کے لیے اپنی سرحد کھولنے کے حق میں نہیں ہے

?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کے مختلف شہروں پر طالبان کے قبضے کے

القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور

?️ 16 مئی 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے