پاکستان: کورونا وائرس سے مزید  53 مریض انتقال کر گئے

پاکستان: کورنا وائرس سے مزید  53 مریض انتقال کر گئے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں متاثرہ مزید 53 مریضوں کا انتقال ہوگیا  تاہم  ایک ہزار383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 21ہزار376 ہوچکی ہے۔ ملک بھر کے مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں داخل کورونا کا کوئی مریض تشویشناک حالت میں نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹے میں53کورونا مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 21ہزار376 ہوگئیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں46 ہزار882ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے ایک ہزار383 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح2.94فیصد رہی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 2ہزار 516 مریض صحت یاب ہوئے صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8لاکھ 67ہزار447 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں داخل کورونا کا کوئی مریض تشویشناک حالت میں نہیں ہے جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد9 لاکھ 35 ہزار13 ہوگئی ہے۔

نئے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 535، پنجاب میں تین لاکھ 42 ہزار 805، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 34ہزار 781 ، بلوچستان میں 25 ہزار 893، اسلام آباد میں81ہزار 806 جبکہ آزاد کشمیر میں 19ہزار 538 اور گلگت بلتستان میں5 ہزار655 ہوگئی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا مزید وجود نہیں رہ سکتا: روسی سیاستدان

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:یوکرین سے غزہ تک مجازی ملاقات؛ نئے عالمی نظام کا ظہور

لاکھوں امریکی ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معیشت، امیگریشن اور صحت کی دیکھ

ترکی غزہ میں نئی سرگرمی کی تلاش میں

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:ترکی فلسطین اور صیہونی حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا

پاکستان، ایران کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل کا راستہ اپنانا چاہیے، افغانستان

?️ 18 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی

ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب

پنجاب حکومت مشکل اور دکھ کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عظمی بخاری

?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا

ہم چاہتے ہیں کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں

?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس

امریکیوں کے ہاتھوں سے نکلو؛ قطر کے سابق وزیر اعظم کا یورپیوں کو مشورہ

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:قطر کے سابق وزیراعظم حمد بن جاسم نے یورپیوں کو مشورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے