پاکستان کو طویل عرصے کے بعد کامیاب حکومت ملی ہے: فواد چوہدری

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ملک میں حکومتی ترقی کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  پاکستان کو ایک طویل عرصے بعد ایک ایسی سیاسی حکومت ملی ہے جس پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ہے اور کلین حکومت ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک فخر امام کے ہمراہ نیوز کانفنرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت کم مثالیں ہیں کورونا وبا کے بعد کوئی ملک 5 فیصد کی شرح پر ترقی کررہا ہو، اس اعداد و شمار کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی تسلیم کیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جو حالات جارہے ہیں اس نے اندازہ ہورہا ہے کہ شرح نمو 5 فیصد سے بھی بڑھ جائے جو بڑی اطمینان بخش بات ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ برس تقریباً 400 ارب روپے کی اضافی آمدن ہوئی ہے، ایک جانب ہم کہتے ہیں کہ مہنگائی ہے لیکن دوسری جانب صرف زرعی شعبے میں 400 ارب روپے کی اضافی آمدن ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی پیداوار کے نتیجے میں کسانوں کو ایک کھرب 18 ارب روپے اضافی ملے، کپاس میں نمو کے نتیجے میں 136 ارب روپے، چاول کی فصل بہتر ہونے کے نتیجے میں 46 ارب روپے، مکئی کی فصل سے 3 ارب روپے جبکہ گنے کی فصل سے 96 ارب روپے کی اضافی آمدن ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اضافی آمدن کی وجہ سے ہمارے ہاں ٹریکٹرز، گاڑیوں، زرعی آلات اور یوریا کھاد کی کھپت میں اضافہ ہوا تاہم ڈی اے پی کا مسئلہ جو ہم بناتے نہیں بلکہ امپورٹ کرتے ہیں اور دنیا میں مہنگی ہونے کی وجہ سے ہم اس کی قیمت نیچے نہیں لاسکتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یوریا کھاد کی قیمت 1700 روپے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ بلیک میں یہ 2200 کی مل رہی ہے لیکن دنیا میں اس کی قیمت 10 ہزار روپے ہے تو اندازہ لگالیں کہ کتنا بڑا فرق ہے اگر یوریا کا ایک ٹرک پاکستان سے باہر جائے تو 70 سے 80 لاکھ روپے کا منافع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان نے کل ملک کی تاریخ کے سب سے بڑی سماجی تحفظ کے پروگرام کا اعلان کیاجس کے نتیجے میں چاہے آپ 50 لاکھ روپے چاہے 5 ہزار روپے ماہانہ کما رہے ہیں اور پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر یا گلگت بلتستان کے شہری ہیں تمام خاندان کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت ملے گا۔

انہوں نے کہا پوری دنیا میں اس طرح کے پروگرام کی مثال نہیں ملتی، برطانیہ میں جو اس وقت نیشنل ہیلتھ سروس ہے اس میں لوگوں کو علاج کے لیے پریمیم دینے پڑتے ہیں لیکن صحت کارڈ بالکل مفت ہے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا اسی طرح 50 ہزار روپے سے کم آمدن والے خاندانوں کو راشن کی مد میں آٹا، دال اور گھی کی قیمتوں پر 30 فیصد رعایت ملے گی جس کے بعد لوگوں کو آٹا 2018 سے بھی سستا پڑے گا جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی تھی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جو مسئلہ آرہا ہے وہ سندھ میں آرہا ہے، میں حیران ہوں کہ سندھ پر اس وقت مسلط حکومت اتنی سندھ مخالف کیوں ہے، پورے پاکستان کے شہریوں کو مفت علاج اور راشن میں رعایت کی سہولت میسر ہوگئی سوائے سندھ کے رہائشیوں کے۔

مشہور خبریں۔

اماراتی کارندوں کی انصاراللہ کے خلاف زمینی حملے کی تیاری

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:اماراتی حمایت یافتہ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے خلاف وسیع

ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا، مراد سعید

?️ 12 اپریل 2025سوات: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر

صہیونی جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی

?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ رائد عامر نے کہا کہ

صیہونی وزیر کا قطر پر الزام

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اس جمعرات کو قطر

بلوچستان: تربت میں مسلح افراد نے پولیس چوکی میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی

?️ 19 جنوری 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح

مسجد اقصیٰ میں فجر کی تقریب میں شرکت کی دعوت

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ میں فجر عظیم کے احیاء میں شرکت کرنے کی

فلسطینیوں نے صیہونی فوج کی کیا حالت کر دی ہے؟ صیہونی وزیر کی زبانی

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر صحت نے صیہونی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمتی

ملک دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا

?️ 30 جنوری 2022کوئٹہ (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے