?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے بھی میرا وزیراعظم تھا اور اب بھی میرا نامزد امیدوار ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اتحادی حکومت تشکیل پانے کے بعد قوم اور ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے آگے بڑھیں گے، پاکستان کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، ملک میں معاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت کو بہت محنت سے کام کرنا ہوگا۔
سابق صدر نے کہا کہ جب تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو انہیں میں نے نامزد کیا تھا، میرے نامزد امیدوار شہباز شریف کو اب کتنے ووٹ پڑیں گے اس سے پتا چل جائے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا انعقاد سینٹ بینکوئیٹ ہال میں کیا گیا، مسلم لیگ ن کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماء اجلاس میں شریک ہوئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تمام اتحادیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے وزیراعظم کے لیے نامزد کیا، تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، بہت سے چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کے لیے سب کا تعاون ضروری ہے، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب کروانے پر تمام اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سب مل کر حصہ ڈالیں گے تو معاشی چیلنج ضرور حل ہوگا۔
قبل ازیں اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہبازشریف کی جانب سے اراکین کیلئے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا، مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کی جانب سے ارکان کے اعزاز میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا جہاں اراکین کی حلوہ پوری، نان، مرغ چنے، ڈبل روٹی، سینڈوچ، چائے، گرین ٹی، کافی وغیرہ سے تواضع کی گئی۔


مشہور خبریں۔
پاکستانیوں کا فلسطین کی حمایت میں اہم اقدام
?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان میں فلسطین کے خلاف اسرائیلی جرائم کی مذمت
نومبر
بلاول بھٹو کا ملک میں زرعی ایمرجنسی لگانے اور متاثرہ کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ
?️ 8 ستمبر 2025مظفر گڑھ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
ستمبر
آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 2 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں امیدوار
فروری
انتہاپسند وزیر کو برخواست کرنا چاہیے؛صیہونی شہریوں کا مطالبہ
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن چینل کے 13 کے تازہ ترین سروے کے
مئی
حکومت چاہے تو کیا نہیں کر سکتی
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ
اگست
وزراء نے لیا ویڈو اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ
?️ 13 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) 2018 کے سینٹ انتخابات کا ویڈیو اسکینڈل سامنے
فروری
افغان طالبان پر ہمارا کنٹرول نہیں
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا
ستمبر
کیا میکرون پارلیمانی انتخابات میں جیت پایئں گے؟
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نئے پارلیمانی انتخابات کروا کر اپنے مرکزی
جون