پاکستان کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، آصف زرداری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے بھی میرا وزیراعظم تھا اور اب بھی میرا نامزد امیدوار ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اتحادی حکومت تشکیل پانے کے بعد قوم اور ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے آگے بڑھیں گے، پاکستان کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، ملک میں معاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت کو بہت محنت سے کام کرنا ہوگا۔

سابق صدر نے کہا کہ جب تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو انہیں میں نے نامزد کیا تھا، میرے نامزد امیدوار شہباز شریف کو اب کتنے ووٹ پڑیں گے اس سے پتا چل جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا انعقاد سینٹ بینکوئیٹ ہال میں کیا گیا، مسلم لیگ ن کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماء اجلاس میں شریک ہوئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تمام اتحادیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے وزیراعظم کے لیے نامزد کیا، تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، بہت سے چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کے لیے سب کا تعاون ضروری ہے، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب کروانے پر تمام اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سب مل کر حصہ ڈالیں گے تو معاشی چیلنج ضرور حل ہوگا۔

قبل ازیں اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہبازشریف کی جانب سے اراکین کیلئے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا، مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کی جانب سے ارکان کے اعزاز میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا جہاں اراکین کی حلوہ پوری، نان، مرغ چنے، ڈبل روٹی، سینڈوچ، چائے، گرین ٹی، کافی وغیرہ سے تواضع کی گئی۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے خلاف جارحیت کا مکمل خاتمہ شامل ہونا چاہیے: حمدان

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے گزشتہ رات

شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آتا ہے ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے، اپوزیشن لیڈر

?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان

شام میں بشار اسد کی شاندار جیت، مسلسل چوتھی بار کے لیئے ملک کے صدر بن گئے

?️ 28 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک کی تمام سازشوں کے

دمشق کو تنہا کرنے کی امریکہ کی سازش ناکام ہو گئی: عطوان

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ چند سالوں کے دوران عرب ممالک نے شام پر پابندیاں

کابل میں دھماکہ؛طالبان کے اہم رہنما ہلاک

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیخ رحیم اللہ اسکول میں ہونے

ترکی روس کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا صفحہ کھولنے کے لیے تیار : اردوغان

?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:    ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ 5 اگست

اسلامی جہاد کے خوف سے تل ابیب کے حفاظتی اقدامات

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:  صہیونی فوج نے اسلامی جہاد تحریک کے انتباہ کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے