پاکستان کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا: شہریار آفریدی

حکومت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں: شہریار آفریدی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیر اور فلسطین کے مسائل عصر حاضر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مثالیں ہیں، مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں فلسطین اور کشمیر کا بحران، انصاف کا متقاضی کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس معاملے پر متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت، مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی ماڈل پر عمل پیرا ہے اور دنیا کو اس کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل عصر حاضر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مثالیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اور مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرائم کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہی کھڑا ہے کہ کبھی کھڑا ہو کر خاموشی اختیار کرتا ہے،کبھی روشنی بجھا دیتا ہے تو کبھی ا س کے حق میں ریلی نکال دیتا ہے جبکہ پاکستان کے مقابلے میں قابض بھارت نے  370 اور 35 اے جیسے اقدامات کر چھوڑے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی سیاست کا کھیل کھیلا جا رہا ہے جبکہ ساتھ ہی بھارت سے ہندو خاندان لا کر وہاں بسائے جا رہے ہیں۔

مگر پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونے کے علاوہ عملی طور پر اور کچھ بھی نہیں کر رہا۔مقبوضہ کشمیر میں روز لاشیں اٹھتی ہیں اور بلاناغہ گھر مسمار ہوتے ہیں مگر یہاں کسی کے کان میں جوں تک نہیں رینگتی۔فلسطین کے معاملے پر تو چلو پھر بھی دنیا کے اکثر ممالک کی غیرت جاگی اور انہوں نے اسرائیل کی مخالفت کی مگر کشمیر کے ایشو پر دنیا کے باقی ممالک ساتھ دینے کو تیار نہیں اور پاکستان اتنی ہمت کا جرات کا مظاہرہ نہیں کر پا رہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے چنگل سے آزاد کرایا جائے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون پر امارات کے صدر کا عجیب و غریب جواز

?️ 5 اپریل 2023امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا

کن عرب ممالک نے ٹرمپ کو مبارکباد ہے؟

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر متعدد عرب ممالک

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار

افغانستان میں امن کے لیے ایران کے ساتھ اتفاق رائے لازمی ہے:پاکستانی وزیر خارجہ

?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ جو کل سے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت خطے

استقامت کے خلاف اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامیوں میں اضافے

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس ناکامیاں ایک ایسا مسئلہ ہے

ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلباء کا دھرنا

?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: کینیڈا کی بعض یونیورسٹیوں کے طلباء نے غزہ کے عوام

لاکھوں وینیزویلائی امریکی حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں: میڈورو

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: وینیزویلا کے صدر نکولس میڈورو نے اسرائیلی ریاست کے قطر

یوکرین کریمہ پر امریکی میزائلوں سے حملہ کر سکتا ہے: پینٹاگون

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   یوکرین کی طرف سے جزیرہ نما کریمہ پر حملہ کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے