?️
فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھ پر اور شہباز شریف پر تنقید اس لیے کی جا رہی ہے کہ سیلاب آ گیا تو عالمی دنیا کے آگے ہاتھ کیوں نہیں پھیلا رہے، ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، پنجاب پر بات کرو گے تو میں آپ کو چھوڑوں گی نہیں۔
فیصل آباد میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں جس طرح میرا استقبال کیا گیا اس پر سب کی شکر گزار ہوں، ڈیڑھ سو الیکٹرک بسس لے کر آئی ہوں، فیصل آباد کو 90، جھنگ کو 30، چینیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 15، 15 بسس دی جائیں گی، پہلے بڑے شہروں میں ترقی پہلے آتی تھی لیکن ہم نے میانوالی سے الیکٹرک بسس کا آغاز کیا، ان بسوں کا کرایہ صرف اور صرف 20 روپے ہے، ان میں فری وائی فائی اور اے سی ملے گا، خواتین کے لیے الگ جگہیں مختص ہے۔
خوشی ہے کہ پنجاب اپنے صوبے کو یورپ جیسی ٹرانسپورٹ مہیا کر رہا ہے، آئندہ چند ہفتوں میں فیصل آباد میں میٹرو کی تعمیر شروع کررہے ہیں، لاہور اور پنڈی میں بھی میٹر ٹرین لارہے ہیں، کینسر کی بعض اقسام کا 60 منٹ میں علاج کرنے والی مشین فیصل آباد کے لیے آرڈر کر دیا ہے، بہت جلد ٹریک لیس ٹرین فیصل آباد کی سڑکوں پہ دوڑتی نظر آئے گی اور 40 بلین روپے سے شروع کیے جانے والا واٹر سینٹیشن پلان کا آغاز کررہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب ہم بجلی کے بلوں سے پنجاب کے شہریوں کو ریلیف دیں اور نہریں نکالیں تو آپ کو کیوں تکلیف ہوتی ہے؟ صوبے میں تباہ کن سیلاب آیا لیکن ہم نے راتیں جاگ کر گزاریں اور ڈھائی ملین افراد کو ریسکیو کیا، ان لوگوں کو نہ نکلاتے تو تباہی ہوتی، پنجاب کے لیے ہر شہری کی جان قیمتی ہے، سیلاب متاثرین کو متاثرین نہیں مہمان سمجھا، ہم پر اس لیے تنقید ہو رہی ہے کیوں کہ ہم نے سیلاب کے بعد دنیا سے بھیک نہیں مانگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ ہر مسئلے کا علاج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، یہ پروگرام 10، 10 ہزار روپے دیتا ہے ہم نے متاثرین کو 10، 10 لاکھ روپے دینے ہیں، براہ مہربانی اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، اگر کوئی مجھ پر تنقید کرتا ہے تو کرے لیکن کوئی پنجاب پر تنقید کرے گا تو گھر چھوڑ کر آجاؤں گی اور مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں، پنجاب نے آپ کے معاملات میں مداخلت نہیں کی تو آپ ہمارے معاملات میں مداخلت کیوں کررہے ہیں؟۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے جلسے میں ایک دوسرے کو جوتے مارے گئے، جب توجہ غلط کاموں اور بدتمیزی سکھانے میں خرچ ہوگی تو یہی ہوگا جو ان کے ساتھ ہورہا ہے، حرم شریف کے برآمدوں میں ن لیگ کی خواتین پر آوازیں کسیں۔ اب دنیا دیکھتے رہ جاتی ہے کہ شہباز شریف جہاں جاتے ہیں دنیا انہیں عزت دیتی ہے، یہی وہ پاکستان ہے جس کے بارے کہا جاتا تھا کہ یہ ایک ڈیفالٹ ملک ہے، مگر اب وہ ڈیفالٹ کہاں گیا؟ وجہ کیا ہے؟ ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں، اصل وجہ یہ ہے کہ ہماری سیاسی قیادت اور عسکری قیادت فیلڈ مارشل عاصم منیر، سب نے اس ملک کی خدمت میں دن رات محنت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی نے چین اور فرانس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورکس کا انکشاف کیا
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فرانس کے
فروری
میکسیکو کے صحافی کی مشتبہ موت
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:میکسیکو کے خبر رساں ذرائع نے اس ملک میں صحافت کے
اگست
اسرائیل کو بم بھیجنا بند کیا جائے: امریکی کانگریس کی نمائندہ
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: مغربی رہنماؤں نے غزہ پر صہیونی حکومت کے محاصرے اور مظالم
جولائی
ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ کا بطور ڈراما نگار کیریئر کا آغاز
?️ 29 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حالات حاضرہ کے ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ
نومبر
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور عالمی امن وقت کی تقریب
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی صورتحال یہ بتاتی ہے کہ امن الفاظ ،
دسمبر
برطانیہ کی ایک بار پھر روس کو سخت پابندیوں کی دھمکی
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ ان
فروری
صیہونی حکومت کی صدام کے جوہری پروگرام کے خلاف آپریشن سے متعلق نئی دستاویزات جاری
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے 1981 میں عراق کے اوسیراک جوہری ری ایکٹر
جون
امریکہ چین کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے؛سابق امریکی فوجی کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک سابق امریکی فوجی نے کہا کہ یہ ملک مشرقی
ستمبر